مسلسل چوتھے دن مغربی کنارے کے شہرجنین پر اسرائیلی بمباری جاری ہے اور بڑے پیمانے پرتباہی کے باعث یہ ایک بھوت شہر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ شہرمیں وقفے وقفے سے جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، کیمپ کی گلیوں کے اندراورشہرکے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ چھتوں پراسنائپرزتعینات ہیں۔ خبروں کے مطابق، شہرمیں تباہی کی حد بہت زیادہ ہے۔ خاص طورپرمشرقی محلے اورکیمپ کے اندرتباہی دیکھی جارہی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ بدھ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
طبی سامان اور ایندھن لے جانے والے قافلے پر میزائل سے حملہ
وہیں دوسری جانب، اسرائیل نے ایک میزائل حملے میں غزہ پٹی میں ایک اسپتال میں طبی سامان اور ایندھن لے جانے والے قافلے کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ تاہم، اسرائیل نے بغیرکسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ اس نے قافلے پربندوق برداروں کے قبضے کے بعد حملہ کیا تھا۔ فلسطین کے علاقے کے لیے امدادی گروپ انیرا کی ڈائریکٹر سندرا راشد نے کہا کہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ گاڑیاں رفح میں ایمریٹس ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں امدادی گروپ کے لئے سامان لے جا رہی تھیں۔ حملہ غزہ کی پٹی میں صلاح الدین روڈ پرہوا اورقافلے کی پہلی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کو بنایا نشانہ
دوسری طرف تقریباً مکمل تباہ ہوجانے والی غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے ہفتہ کی صبح سے ہی کئی حملے شروع کردیئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں نصیرات کے مغرب میں ایک مکان کونشانہ بنایا، جس میں “ورلڈ کچن” تنظیم کے ملازمین مقیم تھے۔ یہ تنظیم بے گھرافراد کوخوراک فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم کواس سے قبل یکم اپریل کوایک اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں تنظیم کے سات ملازمین مارے گئے تھے۔
اسرائیل کے حملے میں 41 ہزارفلسطینی جاں بحق
بمباری میں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا کے قصبے میں “انڈونیشیا ہسپتال” کے آس پاس، تل قلیبوکے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے پر بھی 3 فضائی حملے کیے ہیں۔ گزشتہ اکتوبرکی ساتویں تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ ہرطرف آگ اور تباہی ہے۔ طبی اورخوراک کی امداد کی کمی کے درمیان لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے حملہ میں اب تک 41 ہزارسے زیادہ فلسطینی شہریوں کی اموات ہوچکی ہیں۔
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…