ٹرمپ کے ’ٹیرف وار‘ سے پوری دنیا میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ اس کا اثر دنیا بھر کے شیئر بازار میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ابھی تک لاکھوں کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس درمیان ٹرمپ کے ٹیرف کا جواب دینے کے لیے کئی ملکوں نے فیصلہ لینا شروع کر دیا ہے۔ خبر ہے کہ یورپی یونین نے کئی امریکی سامانوں پر جوابی ٹیرف لگانے کی تیاری کرلی ہے۔ حالانکہ قرار داد پر ابھی رکن ممالک کی طرف سے مہر لگائی جانی باقی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’رائئٹرس‘ کے مطابق یورپی یونین نے پیر کو کچھ امریکی اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کی قرارداد پیش کی ہے۔ ایجنسی نے دستاویزوں کے حوالے سے بتایا کہ کچھ سامان پر ٹیرف 16 مئی سے موثر ہو جائے گا۔ جبکہ کچھ دیگر پر بھی اس سال سے نافذ ہوگا۔ ان میں ہیرے، انڈے، ڈینٹل فلاس، پولٹری سمیت کئی چیزیں شامل ہیں۔ اطلاع کے مطابق رکن ممالک کی طرف سے اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد اس فہرست میں کچھ چیزوں کو ہٹایا گیا ہے۔
دراصل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے الکحل مشروبات پر 200 فیصدی کا جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد فرانس اور اٹلی جیسے رکن ممالک کی فکر مندی بڑھ گئی ہے۔
یورپی یونین نے پیر کو کہا کہ اس نے ’تجارتی جنگ‘ سے بچنے کے لیے صفر ٹیرف کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے 27 ملکوں کے گروپ ای یو پر اسٹیل اورایلیومینیم اور کار پر 25 فیصدی درآمداتی ٹیرف اور 20 فیصدی کا براڈر ٹیرف لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 2 اپریل کو چین اور ہندوستان سمیت تقریباً 60 ملکوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ چین کی مصنوعات پر امریکہ نے 34 فیصد کی کسٹم ڈیوٹی لگائی ہے۔ اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے چین نے بھی امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تجارتی جنگ چھڑنے کے خدشہ سے شیئر بازار میں بھی چوطرفہ گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے امریکہ میں اقتصادی رفتار سست پرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…