-بھارت ایکسپریس
Pakistan Petrol Price: پاکستان کی معیشت اپنے سب سے برے دور سے گزرہی ہے۔ مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ ملکی معیشت ختم ہونے کی دہلیز پر ہے، روزی روٹی اور دیگر چیزوں کے ساتھ پاکستان میں اب پٹرول ڈیزل کے قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ پٹرول پمپ پر افراتفری کا ماحول ہے۔ ملک میں پٹرول کی قیمت 250 روپے لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے،لیکن ابھی یہاں بھارت کے مقابلے کافی ستا پٹرول فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان کی شہبازشریف کی حکومت نے پٹرول کی قمیتوں میں 35 روپے کا اضافہ کردیا ہے، پاکستان حکومت نے اس کے پیچھے جو جواز دیا ہے وہ کافی مزاحیہ خیز ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم افواہ کو ختم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
ہندوستان میں فی الحال پٹرول وڈیزل کی قمیتیں 100 روپے فی لیٹر ہے، وہیں پاکستان میں 250روپے فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے، دونوں ممالک میں اگر پٹرول وڈیزل کی قمیتوں کا موازانہ کریں تو پاکستان میں پٹرول وڈیزل کی قمیتیں بھارت سے ڈھائی گنا زیادہ ہیں۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ تیل اور گیس افسروں کی سفارش کے اصول پر کی گئی ہیں،پاکستان میں اس اضافہ کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 249.80روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 262.80 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔مٹی کا تیل کی بات کریں تو اس کی قیمت 189.83 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے،وہیں لائٹ ڈیزل تیل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے
ایک پٹرول پمپ پر قطار میں کھڑے لوگوں نے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر ایک رپورٹ دیکھی، جس میں لکھا تھا کہ ڈالر کی قیمت اور بین الاقوامی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بنی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس اضافے کے اعلان سے دو روز قبل اللہ سے پاکستان کو بچانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان کی معیشت اور خوشحالی کا ذمہ دار اللہ ہے’۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر اللہ پاکستان بنا سکتا ہے تو اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی بھی کر سکتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…