انٹرٹینمنٹ

Who is Nikhita Gandhi? کون ہیں نکیتا گاندھی؟ جن کے کانسرٹ میں چلی گئی کئی لوگوں کی جان

حال ہی میں کوچی میں منعقدہ ایک میوزیکل پروگرام میں طلبہ کی جانیں چلی گئیں اور کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ کیرالہ کی کوچی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اوپن ایئر ٹیک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ نکیتا گاندھی کے کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کنسرٹ میں طلباء نے کثیرتعداد نے شرکت کی۔  مذکورہ  کنسرٹ میں ایک نہیں بلکہ چار طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ 60 طلبا  شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ اس واقعہ نے ہر طرف سنسنی پیدا کر دی ہے۔

کنسرٹ میں بھگدڑ
معلوم ہوا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ گلوکار کے کنسرٹ کے لیے جمع ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچنے کے سبب پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ جاری تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں طلبا بارش سے بچنے کے لئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے، اور اسی بھاگ دوڑ کے نتیجے میں  چار طلبا کی موت ہوگئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ کنسرٹ شروع ہونے کے بعد سامنے آیا لیکن یہ نکیتا کا کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے ہوا، حکام نے بتایا۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

 نکیتا گاندھی نے کہا، ‘میں کوچی میں پیش آنے والے واقعے سے بہت افسردہ ہوں۔ یہ افسوسناک واقعہ کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے پیش آیا۔ میرے پاس اس واقعے پر غم کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں طلبہ کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ فی الحال نکیتا کی پوسٹ بھی وائرل ہو رہی ہے۔

نکیتا گاندھی کون ہیں؟
32 سالہ نکیتا گاندھی ایک مشہور پلے بیک سنگر ہیں۔ اب تک وہ پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، بنگالی اور کنڑ میں گانے گا چکی ہیں۔ نکیتا نے ‘سچن: اے بلین ڈریمز’، ‘جب ہیری میٹ سیجل’، ‘کیدارناتھ’، ‘لوکا چھپی’، ‘سوریاونشی’ اور ‘ٹائیگر 3’ جیسی کئی فلموں میں گانے گائے ہیں۔ نکیتا بنگالی-پنجابی ہے۔ نکیتا گاندھی نے اپنی تعلیم یہاں چنئی میں مکمل کی۔ اداکارہ 12 سال کی عمر سے اوڈیسی ڈانس اور ہندوستانی موسیقی سیکھ رہی ہیں۔ اس وقت نکیتا گاندھی کی ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

17 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

30 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

2 hours ago