انٹرٹینمنٹ

Saif Ali Khan Stabbing Case: کرینہ کپور نے بتایا اس رات سیف پر حملے کی اصل وجہ کیا تھی، کرینہ نے 1613 صفحات کی چارج شیٹ میں کھولا راز

ممبئی میں باندرہ پولیس نے سیف علی خان کو چاقو مارنے کے معاملے میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں چارج شیٹ داخل کرنے کے چند دن بعد، اب تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کے مطابق 16 جنوری کو جب بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنے گھر میں چاقو سے حملہ کرنےوالے سے لڑ رہے تھے تو ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ان سے حملہ آور کو چھوڑنے اور اپنی حفاظت اور علاج کو ترجیح دینے کی درخواست کی تھی۔

یہ بات کرینہ کپور نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہی تھی، جسے چارج شیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ باندرہ پولیس نے اس معاملے میں گرفتار ملزم بنگلہ دیشی شہری محمد شریف فقیر کے خلاف 1,613 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق کرینہ نے اپنے بیان میں کیا کہا؟

چارج شیٹ کے مطابق کرینہ کپور 16 جنوری کی صبح 1:20 پر اپنی دوست ریا کپور سے ملنے کے بعد گھر واپس آئیں۔ تقریباً 2 بجے جونو (جہانگیر کی نانی) چیختے ہوئے ہمارے کمرے میں آئیں، ‘ایک شخص ہاتھ میں چاقو لیے جے بابا کے کمرے میں آیا ہے اور پیسے مانگ رہا ہے۔’ کرینہ اور سیف جہانگیر کے کمرے میں پہنچے اور ملزم حملہ آور کو دیکھا، چارج شیٹ کے مطابق، سیف نے  حملہ آورکا سامنا کیا، اور پوچھا کہ تم کیا چاہتے ہو؟ اداکار اور ملزم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

حملہ آور نے سیف پر چاقو سے حملہ کیا

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’سیف نے حملہ آور کو بازوؤں سےپکڑا تھا، لیکن حملہ آور نے اس کی گردن، کمر اور ہاتھوں پر چاقو سے حملہ کیا‘۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور نینی گیتا سیف کی مدد کے لیے  دوڑی، لیکن حملہ آور  ان پر بھی حملہ کردیا اور ان کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔

کرینہ پھر چلاتے ہوئے کہا- “جے بابا (جہانگیر) کو جلدی سے باہر نکالو”، کرینہ، جہانگیر، تیمور اور علیمہ کے ساتھ بارہویں منزل کے کمرے  کی طرف بھاگی۔ تھوڑی دیر بعد  سیف بارہویں منزل کے کمرے میں آیا، ان کے کپڑے خون سے بھیگے ہوئے تھے اور ان کی کمر اور گردن پر زخم تھے۔

سیف پر حملے کے بعد کرینہ نے کیا کہا؟

جب سیف حملہ آور کو پکڑنے کی پوری کوشش کر رہے تھے، ہمارے خادم ہری، رامو، رمیش اور پاسوان مدد کے لیے آئے۔ ہم سب نے حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ  ہمیں کہیں نہیں مل سکا۔ چونکہ اس وقت سیف کا علاج زیادہ ضروری تھا، میں نے کہا – ‘یہ سب چھوڑو، پہلے نیچے آؤ، چلو اسپتال چلتے ہیں۔’ ہم سب اپنی جان بچانے کے لیے لفٹ سے نیچے اترے۔‘‘

ہری سیف کو آٹو رکشا میں لیلاوتی اسپتال لے گئے، تیمور بھی ان کے ساتھ تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کرینہ  کپورنے مدد کے لیے اپنی بہن کرشمہ کپور اور منیجر پونم دمانیا سے رابطہ کیا۔ ان کے منیجر کے شوہر تیجس دمانیا نے پولیس کو معاملے کی اطلاع ، افسران پہنچے اور احاطے کی تلاشی لی لیکن حملہ آور کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

31 minutes ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

52 minutes ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

2 hours ago

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

2 hours ago