انٹرٹینمنٹ

Maine Pyar Kiya Phir Se: ارباز خان کی فلم ’میں نے پیار کیا پھر سے‘ میں چلے گا ادت نارائن کی آواز کا جادو

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک سنگر اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ادت نارائن ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو چلانے کے لیے تیار ہیں۔ آنے والی ہندی فلم ’میں نے پیار کیا پھر سے‘ میں انہوں نے ایک گانے اور فلم کے ٹائٹل ٹریک کو اپنی آواز دی ہے۔ فلم میں اداکار ارباز خان مرکزی کردار میں ہیں۔

صابر شیخ کررہے ہیں فلم کی ہدایت کاری

اس فلم کو رونی روڈریگز اپنے پروڈکشن ہاؤس پی بی سی موشن پکچر کے بینر تلے پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ اس کی ہدایت کاری صابر شیخ کررہے ہیں۔ فلم کی موسیقی تجربہ کار موسیقار دلیپ سین نے ترتیب دی ہے اور گانے خود پروڈیوسر رونی روڈریگز نے لکھے ہیں، جو اس پروجیکٹ کو اور بھی خاص ٹچ دینے کے لیے تیار ہیں۔

’’دل کو چھو لینے والا ہے فلم کا میوزک‘‘

ادت نارائن نے ریکارڈنگ کے بعد کہا، ’’اس فلم کا میوزک دل کو چھو لینے والا ہے۔ رونی جی کے لکھے ہوئے گانے سچائی اور جذبات سے بھرے ہیں۔ میں اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ یہ فلم میرے لیے بھی بہت خاص ہے۔‘‘

اداکار دھرمیندر بھی ہیں اس فلم کا حصہ

’میں نے پیار کیا پھر سے‘ ایک جذباتی فیملی ڈرامہ ہے جو پیار، رشتوں اور زندگی کے کئی رنگوں کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو ارباز خان کے ساتھ اداکار دھرمیندر، ودیا مالواڈے، نائرہ ایم بنرجی، چترانشی راوت، راجپال یادو، رنجیت اور ہیمنت پانڈے اہم کرداروں میں ہیں۔

23 جولائی سے شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ

ایکشن مناظر کی کوریوگرافی مشہور ایکشن ڈائریکٹر موہن باگڈ نے کی ہے جو فلم کو مزید پرجوش بنائے گی۔ فلم کی شوٹنگ 23 جولائی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ پروڈیوسر رونی روڈریگس جو کہ فلم کی کہانی اور گیت لکھنے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اسے ایک یادگار سینما تجربہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ادت نے نیپالی فلم سے کیا سنگنگ کیرئیر کا آغاز

ادت نارائن نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز نیپالی فلم سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انیس بیز سے ڈیبیو کیا تھا۔ حالانکہ، عامر خان کی فلم سے ان کی قسمت بدلی تھی۔ ادت نے عامر خان کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ سمیت کئی گانوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے ہندی، تیلگو، کنڑ، تمل، بنگالی، سندھی، اوڑیا، بھوجپوری، نیپالی، ملیالم، آسامی، بگھیلی اور میتھلی سمیت کئی زبانوں میں گانے گائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

25 minutes ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

2 hours ago