اداکارہ نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں، حنا ساڑھی اور زیورات میں بےحد دلکش نظر آرہی ہیں، جبکہ راکی جیسوال نے سفید چکن کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ سے ہر گھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان نے شادی راضداری کے ساتھ شادلی کر کرلی۔ بدھ کو جب انہو ں نے تصاویر شیئر کیں تو سب حیران رہ گئے۔ انہو ں نے نے راکی جیسوال کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔ تصاویر وائرل۔ کینسر سے لڑنے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے خفیہ (سیکرٹ) شادی کر لی۔ راکی جیسوال کو کئی سالوں سے ڈیٹ کرنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی رجسٹرڈ شادی کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ مبارکبادوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ انہوں نے بغیر کسی شور شرابے کے سادگی سے شادی کی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا “دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کا ایک جہان بسایا، ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہوئے، ایک ایسا رشتہ بنا جو صدیوں تک قائم رہے گا”۔
37 سالہ حنا خان نے راکی جیسوال کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔ کسی کو ان کی شادی کی بھنک تک نہیں لگی۔ 4 جون 2025 کو جب انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں تو مداح دنگ رہ گئے۔ لیکن سب بہت خوش ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
حنا خان اور راکی جیسوال کی پہلی ملاقات کچھ اس طرح ہوئی
حنا خان کا تعلق کشمری مسلم گھرانے سے ہے، وہ جموں و کشمیر کے سری نگر کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کا پہلا سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ تھا اور اس میں اکشرا کا کردار ادا کرکے انہوں نے سب کا دل جیت لیا۔ اس شو میں راکی جیسوال بھی تھے۔ وہ سپروائزنگ پروڈیوسر تھے۔ یہیں سے حنا خان اور راکی جیسوال کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔
دونوں 11 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے
حنا خان اور راکی جیسوال نے سال 2014 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور ان کا رشتہ تقریباً 11 سال سے چل رہا تھا۔ حنا خان نے ‘بگ باس 11’ میں دنیا کو راکی کے بارے میں بتایا اور اپنے تعلقات کا انکشاف کیا۔
حنا خان بریسٹ کے کینسر سے لڑ رہی ہیں
حنا خان گزشتہ چند ماہ سے بریسٹ کے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ وہ کئی کیموتھراپی سے گزر چکی ہے۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ اب وہ کافی حد تک ٹھیک ہے۔ اس دوران انہوں نے شادی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…