انٹرٹینمنٹ

Caffeine-Free & Beneficial Coffee: پودوں کی جڑ سے تیار ہونے والی یہ کافی کیفین سے پاک، جسم اور ذہن دونوں کے لیے فائدہ مند

دنیا بھر میں کافی پینے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لیکن کیفین کی زیادہ مقدار کئی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے۔ ایسے میں ایک خاص قسم کی کافی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جو پودوں کی جڑوں سے تیار کی جاتی ہے اور اس میں کیفین بالکل نہیں پائی جاتی۔ ماہرین کے مطابق یہ قدرتی مشروب نہ صرف جسم بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔

کیسے کیا جاتا ہے اس کافی کو تیار؟

یہ منفرد کافی عام کافی بینز کے بجائے بعض پودوں کی خشک جڑوں، خاص طور پر چکوری روٹ (Chicory Root) سے تیار کی جاتی ہے۔ چکوری ایک جڑی بوٹی نما پودا ہے جس کی جڑ کو بھون کر پیسا جاتا ہے اور پھر کافی کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ ذائقے میں یہ کافی عام کافی سے کافی حد تک مشابہ ہوتی ہے، اسی لیے صحت کے حوالے سے محتاط لوگ اسے ترجیح دے رہے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق چکوری روٹ کافی میں کیفین نہ ہونے کی وجہ سے یہ نیند پر منفی اثر نہیں ڈالتی اور دل کی دھڑکن تیز ہونے یا بے چینی جیسی شکایات بھی پیدا نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، بے خوابی یا کیفین حساسیت رکھنے والے افراد کے لیے یہ ایک بہتر متبادل سمجھی جا رہی ہے۔

جگر کی صحت اور آنتوں کے نظام کے لیے بھی مفید

تحقیق کے مطابق اس کافی میں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور کئی قدرتی معدنیات پائی جاتی ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جگر کی صحت اور آنتوں کے نظام کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذہنی سکون اور ہلکی توانائی فراہم کرتی ہے، جس سے دن بھر تازگی محسوس ہوتی ہے۔صحت کے ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عام کافی کی عادت کم کرنا چاہتا ہے تو چکوری روٹ کافی ایک اچھا متبادل بن سکتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دنیا کے کئی ممالک میں اس کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب یہ مختلف کیفے اور سپر مارکیٹس میں بھی دستیاب ہے۔قدرتی اور صحت بخش مشروبات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان یہ کیفین فری کافی ان لوگوں کے لیے خاص توجہ حاصل کر رہی ہے جو ذائقے کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Supreme Court: بلا ٹھوس وجہ استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی سے ضمنی انتخاب کا خرچ وصول کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

’انتخابی اخراجات کی ضمانت‘ کا نظام شروع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔…

26 minutes ago

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

2 hours ago

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

3 hours ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

4 hours ago