انٹرٹینمنٹ

Bollywood Stars Death: دنیا کو جلد ہی الوداع کہہ گئے بالی ووڈ کے یہ بہترین ستارے، آج بھی لوگوں کے دلوں پر کرتے رہیں راج

Bollywood Stars Death: کسی بھی فنکار کا دنیا سے جانا بے حد مایوس کن ہوتا ہے۔ وہ اپنے پیچھے چاہنے والوں کو ایک درد دے جاتے ہیں۔ یہ فلم انڈسٹری کے لئے جتنا بڑا جھٹکا ہوتا ہے۔ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لئے بھی بے حد مایوسی کی بات ہوتی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ایسے عظیم فنکار نے دنیا کو الوداع کہا ہے۔ جن کی جگہ آج تک کوئی دوسرا فنکارنہیں بھرپایا ہے۔ ہم پردے پر ان اسٹارس کے ساتھ ایسے جڑجاتے ہیں، جیسے وہ ہماری فیملی کا حصہ ہوں۔ فلم انڈسٹری کے لئے بھی یہ بہت گہری چوٹ ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی فنکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہوں نے بہت جلدی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

شری دیوی

عظیم اداکارہ شری دیوی کو کھونے کا صدمہ آج ان کی فیملی کے ساتھ فینس بھی نہیں بھلا پائے ہیں۔ 24 فروری، 2018 کو اس اداکارہ نے 54 سال کی عمرمیں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت دبئی میں ہوئی، جب وہ ایک فیملی کی شادی میں شامل ہونے پہنچی تھیں۔ جب ان کی موت کی خبرآئی تو کسی کو بھی یقین نہیں ہو رہا تھا۔ شری دیوی میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

جیا خان

صرف 25 سالوں کی عمرمیں دنیا کو الوداع کہنے والی اداکارہ جیا خان کا فلمی کیریئر بے حد ہی چھوٹا رہا۔ امیتابھ بچن کے ساتھ  ’نیشبد‘ میں کام کرکے وہ لائم لائٹ میں آئی تھیں۔ 2008 میں عامرخان کے ساتھ ’گزنی‘ میں معاون (اسسٹنٹ) کا کردارنبھانے والی جیا خان کو 2010 کی فلم ’ہاوس فل‘ میں آخری بار دیکھا گیا تھا۔ 2013 میں انہوں نے خود کشی کرلی تھی۔

 دویا بھارتی

لاکھوں دلوں کی دھڑکن دویا بھارتی بے حد ہی کم عمرمیں دنیا سے چلی گئیں۔ تیلگو فلموں میں کام کرنے کے بعد 1992 میں ایکشن تھریلر’وشواتما‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دویا بھارتی نے ’شعلہ اورشبنم‘ اور’دیوانہ‘ جیسی فلموں سے نام کمایا۔ ان کا کیریئر بھی بالی ووڈ میں کافی چھوٹا رہا۔ صرف 19 سال کی عمرمیں ان کی پراسرار طریقے سے موت ہوگئی۔

عرفان خان

اپنی بے حد خوبصورت آنکھوں اوراپنے کردار سے لوگوں کے دلوں پرراج کرنے والے بالی ووڈ کے عظیم فنکارعرفان خان آج ہمارے درمیان نہیں ہے۔ مگروہ آج بھی اپنی فلموں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔ اس اداکارہ کی موت کی بھرپائی شاید ہی کوئی کرپائے۔ بیماری سے جدوجہد کررہے اداکار نے 29 اپریل 2020 کو آخری سانس لی۔ وہ تقریباً دو سال تک کینسرکی بیماری سے جدوجہد کررہے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت

اسی سال بالی ووڈ نے ایک اوربہترین فنکارکوگنوایا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق اچانک سب کو ایسی خبرملی کہ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبرسامنے آئی، جو بے حد ہی حیران کرنے والی تھی۔ صرف 34 سال کی عمرمیں اس سپراسٹار نے دنیا چھوڑ دی تھی۔ وہ ممبئی کے باندرہ میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ کئی بہترین فلموں میں نظرآنے والا یہ اسٹار آج بھی لاکھوں لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago