انٹرٹینمنٹ

Sanam Teri Kasam 2: ’صنم تیری قسم 2‘ کے اعلان پر ہنگامہ، پروڈیوسر دیپک مکوٹ نے کہا- کاپی رائٹ صرف میرے پاس ہے

ہرش وردھن رانے کی پہلی فلم ‘صنم تیری قسم’ (2016) ایک بار پھر اسکرین پر واپس آ رہی ہے۔ یہ فلم جو پہلی بار فلاپ تھی اب باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ہے۔ اسی دوران ‘صنم تیری قسم’ کے ہدایت کار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا۔ لیکن فلم کے سیکوئل کے اعلان کے بعد فلم کے پروڈیوسر دیپک مکوٹ اور ہدایت کاروں کے درمیان کاپی رائٹ کا تنازعہ چھڑ گیا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں دیپک مکوٹ نے ‘صنم تیری قسم 2’ کے بارے میں بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ فلم کا کاپی رائٹ صرف ان کے پاس ہے اور ایسی صورتحال میں کوئی بھی ان سے بات کیے بغیر اس کے سیکوئل کا اعلان نہیں کر سکتا۔ دیپک نے کہا، ‘صنم تیری قسم کا آئی پی میرا ہے کیونکہ میں اس کا پروڈیوسر ہوں۔ اس لیے میرے پاس سیکوئل یا پریکوئل یا ریمیک بنانے کا حق  میرے پاس ہے۔

‘میں نے کسی ڈائریکٹر کو فائنل نہیں کیا’

دیپک مکوٹ نے کہا- ‘میں نے ستمبر 2024 میں سیکوئل کا اعلان کیا تھا، جس میں ہرش وردھن رانے مرکزی کردار میں تھے۔ جہاں تک ہدایت کار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کا تعلق ہے، میں نے ان سے کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے مجھ سےاس کے بارے ملاقات یا بات نہیں کی۔ میں نے کسی ڈائریکٹر کو فائنل نہیں کیا۔ ان کا فرض ہے کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں، خاص طور پر جب وہ سیکوئل بنانے کے حوالے سے انٹرویو دے رہے ہوں۔ میں صرف اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ حقوق میرے ہیں۔’

’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل کی اپ ڈیٹ

اس دوران دیپک مکوٹ نے بتایا کہ اس وقت ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئل لکھا جا رہا ہے۔ ہرش وردھن رانے ایک بار پھر فلم میں نظر آئیں گے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ  ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ ماورا حسین اس بار فلم کا حصہ بنیں گی یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago