انٹرٹینمنٹ

Tun Tun Birth Anniversary: والدین کے قتل کے بعد رشتہ داروں کے گھر ملازمہ بننے پر مجبور ہوئیں بالی ووڈ کی پہلی ’لیڈی کامیڈین‘، جانئے ’ٹن ٹن‘ کی درد بھری داستان

نئی دہلی : ہندی سنیما کی پہلی خاتون کامیڈین ٹن ٹن، جنہوں نے اپنی بے مثال مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو ہنسایا، ان کی ذاتی زندگی انتہائی دردناک اور کربناک تھی۔ بالی ووڈ کی پہلی “کامیڈی کوئین” کہلانے والی ٹن ٹن کا اصل نام اما دیوی کھتری تھا۔ ان کی پیدائش 11 جولائی 1923 کو اتر پردیش میں ہوئی تھی، لیکن بچپن ہی میں وہ ایسے سانحات سے گزریں جنہوں نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ٹن ٹن صرف ڈھائی سال کی تھیں جب زمین کے تنازعے کے دوران ان کے والدین اور بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ اس المناک واقعے کے بعد وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر رہنے لگیں، مگر وہاں انہیں خاندان کے فرد کی طرح نہیں بلکہ ایک ملازمہ کی طرح رکھا گیا۔ گھر کے تمام کام ان سے کرائے جاتے تھے اور انہیں مسلسل سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی وفات سے دو روز قبل فلمی نقاد اور مؤرخ ششیّر کرشن شرما کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹن ٹن نے خود اپنی زندگی کے اس تلخ باب کا انکشاف کیا تھا۔

مشکلات کے باوجود ٹن ٹن نے ہمت نہیں ہاری۔ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ گھنٹوں ریاض کیا کرتی تھیں۔ جوانی میں وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ ممبئی پہنچیں، جہاں ان کی قسمت نے نیا موڑ لیا۔ فلمی دنیا میں انہوں نے بطور گلوکارہ قدم رکھا اور مشہور گیت “افسانہ لکھ رہی ہوں دلِ بے قرار کا” سے اپنی شناخت بنائی۔

بعد ازاں 1960 کی دہائی میں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا اور اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے بالی ووڈ کی پہلی خاتون کامیڈین کے طور پر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کیا اور اس دور کے تقریباً تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ ان کی شاندار کامیڈی، بے ساختہ انداز اور منفرد شخصیت نے انہیں فلمی دنیا میں ایک الگ مقام دلایا۔اپنی زندگی میں بے شمار مشکلات جھیلنے کے باوجود ٹن ٹن نے ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام کیا۔ بالی ووڈ کی اس عظیم فنکارہ کا 24 نومبر 2003 کو 80 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہو گیا، لیکن وہ آج بھی بھارتی سنیما کی پہلی خاتون کامیڈین کے طور پر یاد کی جاتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

3 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

29 minutes ago

Vande Mataram: ’وندے ماترم‘ گیت نے ہندو مسلم برادری کے درمیان بڑا فرق پیدا کیا، چنڈی گڑھ میں منعقدہ سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…

49 minutes ago

India Tourism Record Growth: سیر و سیاحت کرنے والے بھر رہے ملک کا خزانہ، سیاحت میں تاریخی تیزی، گھریلو سیاح 428 کروڑ سے پار

غیر ملکی زرِمبادلہ سے 2.76 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی، سیاحت کے شعبے نے…

1 hour ago

INDIA Bloc Meeting: انڈیا بلاک کے لیڈر پھر ہوں گے ایک پلیٹ فارم پر! 30 ستمبر کو میٹنگ، CEC گیانیش کمار کے خلاف حکمتِ عملی پر ہوگی بحث

SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…

1 hour ago