انٹرٹینمنٹ

Swara Bhasker Moti: ’ارے تیجو بھیا… آپ سچ بول سکتے ہیں!‘ تیج پرتاپ کے منہ سے نکلا ’موٹی‘ تو سوارا بھاسکر نے دیا دلچسپ جواب

ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے پہلے ہی ایپی سوڈ میں خوب تفریح دیکھنے کو ملی۔ شو میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہے۔ سوارا کے لباس پر لکھی عبارت کو دیکھ کر تیج پرتاپ نے جیسے ہی ’موٹی‘ کہا، اداکارہ نے بھی برجستگی سے جواب دے کر محفل کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔

سوارا نے ٹرولز کو دیا انوکھا جواب

شو کے پہلے دن سوارا بھاسکر ایک اسٹائلش ڈیزائنر ساڑی اور خاص بلاؤز پہن کر پہنچی تھیں۔ ان کے بلاؤز کے پیچھے واضح الفاظ میں ’موٹی‘ لکھا ہوا تھا۔ سوارا نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولز انہیں ’موٹی‘ کہہ کر چھیڑتے تھے۔ سوارا نے اسی لفظ کو اپنے اسٹائل کا حصہ بنا کر ٹرول کرنے والوں کو جواب دینے کا طریقہ اختیار کیا۔ ان کا یہ انداز شو میں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تیج پرتاپ نے بلاؤز پر نظر پڑتے ہی کہا- ’موٹی!‘

شو میں تمام شرکا ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران تیج پرتاپ یادو کی نظر سوارا کے بلاؤز پر لکھی عبارت پر پڑی اور انہوں نے بے تکلف انداز میں کہا، ’موٹی!‘یہ سن کر وہاں موجود یوٹیوبر منیش کشیپ چونک گئے۔ انہوں نے تیج پرتاپ کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کو اس طرح ’موٹی‘ نہیں کہنا چاہیے۔ تاہم ماحول سنجیدہ ہوتا، اس سے پہلے ہی سوارا بھاسکر ہنس پڑیں۔

سوارا کے جواب پر گونجنے لگے قہقہے

منیش کشیپ کے ٹوکنے پر سوارا نے مسکراتے ہوئے کہا، ’ارے نہیں نہیں، کوئی بات نہیں، آپ سچ بول سکتے ہیں!‘سوارا کی بات سن کر تیج پرتاپ نے بھی اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا، ’پھر تو بھیا ہم کو سچ بولنا ہی نہیں ہے!‘ تیج پرتاپ کے اس جواب کے بعد وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور پورا ماحول قہقہوں سے گونج اٹھا۔

’شو میں کچھ ہو نہ ہو، مجھے لالو جی سے ملوانا‘

مزاح اور ہنسی کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ سوارا بھاسکر نے تیج پرتاپ یادو سے ایک خاص فرمائش بھی کر ڈالی۔سوارا نے کہا کہ وہ اس شو میں جیتیں یا ہاریں، کچھ ہو یا نہ ہو، لیکن تیج پرتاپ کو ان کی ملاقات اپنے والد اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے ضرور کرانی ہوگی۔ اس پر تیج پرتاپ نے بھی فوراً وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ضرور لالو پرساد یادو سے ملوانے لے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

19 minutes ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

1 hour ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

3 hours ago