انٹرٹینمنٹ

Christmas gift: جیل سے سُکیش کا جیکلین کو کرسمس کا تحفہ، ورلی ہلز کا لگژری مینشن ’لوو نیسٹ‘ اداکارہ کے نام کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی: جیل میں بند مبینہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو کرسمس کے موقع پر ایک رومانوی خط لکھا ہے۔ اس خط میں سکیش نے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے شہر بےورلی ہلز میں واقع ایک شاندار لگژری مینشن جیکلین کے نام کر دیا ہے۔

’لوو نیسٹ‘، محبت کی علامت

خط میں سکیش نے اس مینشن کا نام ’لوو نیسٹ‘ بتایا اور کہا کہ یہ گھر ان دونوں کی محبت کی علامت ہے۔ اس نے جیکلین کو خط میں ’’میرا بچہ، میری بومّا‘‘ اور ’’میری جیکلین‘‘ جیسے القابات سے مخاطب کیا۔ سکیش نے لکھا کہ کرسمس کا تہوار اسے جیکلین کے ساتھ گزارے گئے خاص لمحات کی یاد دلاتا ہے اور ان کی محبت ہمیشہ یادگار رہے گی۔

کرسمس ٹری کے نیچے نہ آنے والا تحفہ

سکیش نے خط میں کہا کہ اس بار دیا گیا تحفہ کوئی معمولی چیز نہیں، بلکہ ایسا تحفہ ہے جو کرسمس ٹری کے نیچے نہیں رکھا جاسکتا۔ اس نے اس بات پر افسوس بھی ظاہر کیا کہ وہ جیکلین کی خوشی بھری مسکراہٹ نہیں دیکھ پا رہا۔ سکیش کے مطابق ’لوو نیسٹ‘ وہ گھر ہے جو اس نے دونوں کے لیے بنوایا تھا، جس کے بارے میں جیکلین کو پہلے یقین نہیں تھا کہ یہ مکمل ہو پائے گا۔

جیکلین کی والدہ کا تذکرہ

سکیش نے خط میں جیکلین کی والدہ کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان کی مسکراہٹ اور دعائیں ہمیشہ اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ اس نے لکھا کہ وہ خود کو مکمل طور پر جیکلین کے سپرد کر چکا ہے اور اس کے بغیر اس کی زندگی بے رنگ ہے۔ اس کے بقول، دنیا سے ملنے والے زخم صرف جیکلین کی محبت سے ہی بھر سکتے ہیں۔

آئی پی ایل ٹیم خریدنے کی خواہش

خط کے آخر میں سکیش نے ایک اور ’سرپرائز‘ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک آئی پی ایل ٹیم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کے لیے بولی بھی لگائی ہے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ اسے کامیابی ملے گی۔ آخر میں سکیش نے جیکلین  جلد ملاقات کا وعدہ بھی کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago