ٹیلی ویژن انڈسٹری کی سب سے چہیتی بہو تلسی ویرانی ایک بار پھر اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر چھانے کے لئے تیار ہے۔ اسمرتی ایرانی کا شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی-‘ اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ لوٹ رہا ہے۔ حال ہی میں شو اسمرتی ایرانی کا فرسٹ لُک سامنے آیا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وہیں اب شو کا نیا پرومو ریلیز کیا گیا، جو آتے ہی وائرل ہونے لگا۔
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی-2‘ کا نیا پرومو آؤٹ
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی-2‘ کا یہ پرومو اسٹار پلس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکیا ہے۔ پرومو میں اسمرتی ایرانی ایک بار پھر تلسی ویرانی کے انداز میں نظرآئی۔ جو اپنی فیملی کی پرانی یادوں میں کھوئی ہوئی نظرآئی۔ پرومو میں اداکارہ گرین کلر (ہرے رنگ) کی ساڑی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جو کہتی ہیں کہ ’سسنکارجو تب تے، اب بھی وہی ہیں، لوٹ رہی ہے تلسی آپ کے آنگن میں کھلنے…۔‘
کب ٹیلی کاسٹ ہوگی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی-2‘؟
شوکے اس پرومو کو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا، ’بدلتے وقت میں ایک نئی نظر کے ساتھ لوٹ رہی ہے تلسی۔ ان کے اس نئے سفرمیں جڑنے کے لئے آپ کیا ہیں تیار؟ دیکھئے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی-2‘، 29 جولائی سے رات 10:30 بجے، صرف اسٹارپلس پراورکبھی بھی جیوہاٹ اسٹارپر…‘ اس ویڈیوکودیکھ کرفینس میں بھی شودیکھنے کی ایکسائٹمنٹ اوربھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔
شو میں نظرآئیں گے کچھ چہرے
واضح رہے کہ شو میں اسمرتی ایرانی جہاں تلسی بنیں گی، وہیں امراپدھیائے مہرویرانی بن کر لوٹ رہے ہیں۔ ہر دن شو کی اسٹارکاسٹ سے متعلق نئی اپڈیٹس آتی رہتی ہیں۔ تاہم شو کا حصہ کون ہوگا، یہ سچ تو اس کے ٹیلی کاسٹ ہونے پر ہی سامنے آئے گا۔ شو کے ذریعہ اسمرتی ایرانی بھی کافی سالوں کے بعد ادکاری میں دوبارہ واپسی کرنے جا رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو–
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…