نئی دہلی : فلم ہنومان انش باکس آفس پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ اس کی اسٹار کاسٹ اور پوری ٹیم بھی سرخیوں میں ہے۔ فلم کے گانے بھی لوگوں میں کافی مقبول ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر ’میں نے تیرے ہی بھروسے ہنومان‘ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اسے بندیل کھنڈ کے گلوکار سنیل لودھی نے اپنی آواز دی ہے۔اس گانے کے بعد سنیل لودھی کو کافی شہرت ملی، تاہم لوگوں کو یہ جان کر افسوس ہوا کہ وہ دیکھ نہیں سکتے۔ اب ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سنیل کی آنکھوں کا علاج کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلم کی پروڈیوسر انوپریا نگر نے ان کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
سنیل لودھی کی صلاحیت سے متاثر ہوئیں پروڈیوسر
سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو میں انوپریا نگر نے سنیل لودھی کو فلم میں موقع دینے کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ سنیل پہلے ٹرینوں میں گایا کرتے تھے اور ان میں قدرت کی جانب سے ایک خاص صلاحیت ہے۔انوپریا نے بتایا کہ سنیل ان کے دفتر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گانا بہت سادہ ہے اور اس میں بیک گراؤنڈ میوزک بھی بہت کم ہے، لیکن اس کے باوجود سنیل کی آواز میں گہری عقیدت محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے سنیل سے کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر سنسنی بن گئے ہیں۔اس پر سنیل نے جواب دیا کہ یہ سب بھگوان ہنومان کی کرپا سے ہوا ہے۔ انوپریا کے مطابق سنیل دیکھ نہیں سکتے، لیکن بھگوان ہنومان کے تئیں ان کی عقیدت بے مثال ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ بھگوان ہنومان کی کرپا سے ہو رہا ہے۔
انوپریا نے علاج کرانے کا وعدہ کیا
انوپریا نگر نے کہا کہ بہت سے لوگ زندگی میں اپنی مشکلات یا محرومیوں کی وجہ سے مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن سنیل لوڈھی ایسے نہیں ہیں۔ وہ بچپن سے ہی بینائی سے محروم ہیں، اس کے باوجود بھگوان ہنومان کے تئیں ان کی عقیدت قابل ذکر ہے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں سنیل لودھی کی ملاقات مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو سے بھی ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی آنکھوں کے علاج کا انتظام کرنے کی بات کی تھی۔ انوپریا نے بھی سنیل سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔
ممبئی واپسی کے بعد ڈاکٹر سے ملیں گے سنیل
جب انوپریا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنیل لودھی کو کسی ماہر چشم ڈاکٹر کے پاس لے گئی ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ پہلے ہی لے لیا گیا ہے۔ ممبئی واپس آتے ہی وہ سنیل کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں گی۔ انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن اسے دیکھ نہیں سکتے۔ وہ چاہتی ہیں کہ سنیل اس محبت کو اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکیں جو لوگ ان سے کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے…
بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…
اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…
غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…