بھارت ایکسپریس۔
Sherlyn Chopra exposed Adil khan: راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ خاص طور پر ڈرامہ کوئن اپنی پرسنل لائف سے متعلق سوشل میڈیا پرچھائی رہتی ہیں۔ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی جب سے جیل سے باہر آئے ہیں، تب سے دونوں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔
راکھی ساونت کی حمایت میں شرلن چوپڑا کا انکشاف
جیل سے باہرآتے ہی عادل درانی نے راکھی ساونت پر کئی سنگین الزامات عائد کئے۔ عادل درانی نے کہا تھا کہ راکھی ساونت نے ان کی برہنہ ویڈیو بنائی ہے، لیکن اب شرلن چوپڑا نے عادل درانی سے متعلق پریس کانفرنس میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ان کے ہاتھ میں عادل درانی کا فون تھا تو وہ اسکرول کررہی تھیں، تو انہیں راکھی ساونت کا برہنہ ویڈیو فون میں دکھائی دیا۔ جب عادل خان سے انہوں نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کے لئے کہا تو عادل درانی نے واضح طور پر انکار کردیا۔ اس ویڈیو کو انسٹا بالی ووڈ نے شیئر کیا ہے۔
شرلن چوپڑا نے بتایا کہ عادل درانی کو انہوں نے روکا اور کہا کہ آپ غلط کر رہے ہو، اس پرشرلن چوپڑا نے کہا کہ ایسا میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے اورآپ غلط جا رہے ہو۔ واضح رہے کہ کچھ وقت کے لئے راکھی ساونت کے خلاف ان کے شوہرعادل درانی، بیسٹ فرینڈ راج شری اور شرلن چوپڑا ایک ہوگئے تھے، لیکن اب عادل درانی کے خلاف شرلن چوپڑا اور راکھی ساونت ایک ہوگئے ہیں۔
عادل درانی بھی کرچکے ہیں یہ دعویٰ
واضح رہے کہ عادل د رانی نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ جب میں نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ کیا تم مجھے دھوکہ دے رہی ہو تو اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ وہ میرا استحصال کر رہی تھی۔ اس کے بعد راکھی ساونت نے بھی ان کے خلاف پریس کانفرنس کرکے اپنی صفائی دی تھی۔ وہیں عادل درانی کا دعویٰ ہے کہ اسے ڈرگس دے کر راکھی ساونت نے برہنہ ویڈیو بنائے تھے۔ اس سے شادی کے بعد چوری چھپے لندن میں سابق شوہر رتیش سے ملاقات کی تھی۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…