انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کروڑوں کا ’منت‘ چھوڑکرفیملی کے ساتھ کہاں ہو رہے ہیں شفٹ؟ کرایہ جان کر رہ جائیں گے حیران، بڑی وجہ آئی سامنے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جتنے مشہور ہیں، اتنا ہی مقبول ان کا بنگلہ ’منت‘ بھی ہے۔ کوئی تہوارہویا پھرشاہ رخ خان کا یوم پیدائش، فینس کی بھیڑ ’منت‘ کے باہر دیکھنے کو ملتی ہے۔ جب لوگ ممبئی گھومنے جاتے ہیں تب بھی منت کے باہرایک چکرضرورلگاتے ہیں تاکہ انہیں شاہ رخ خان کی جھلک دیکھنے کو مل جائے۔ اب انہیں فینس کے لئے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ شاہ رخ خان اب اپنی فیملی کے ساتھ منت چھوڑکرکہیں اورشفٹ ہونے والے ہیں۔

’منت‘ چھوڑکرکرائے کے فلیٹ میں شفٹ ہوں گے شاہ رخ خان

یہ پڑھ کرکئی فینس کو جھٹکا لگے گا کہ شاہ رخ خان اب ’منت‘ چھوڑ کرجا رہے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرانی تو تب ہوگی، جب آپ کو پتہ چلے گا کہ شاہ رخ خان اب اپنی فیملی کے ساتھ یہ عالیشان بنگلہ چھوڑکرکرایے کے گھرمیں رہنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فیملی پالی ہل علاقے میں شفٹ ہونے والی ہے اور اداکارشاہ رخ نے واشو بھگنانی کے لگژری اپارٹمنٹ کے چوتھے فلورپرکرایے پرلے لیا ہے۔ Puja Casa بلڈنگ میں یہ لگژری اپارٹمنٹ ہے۔

ایک ماہ کا کرایہ جان کر رہ جائیں گے حیران

رپورٹس کے مطابق، ہرفلورپرایک فلیٹ ہے، لیکن یہ ’منت‘ جتنا بڑا نہیں ہے۔ پھر بھی یہاں ان کی سیکورٹی اور باقی اسٹاف کے لئے کافی جگہ ہے۔ ان فلیٹس کے لئے شاہ رخ خان ایک ماہ کے لئے تقریباً 24 لاکھ رپوئے کرایے کے طور پر دیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ شاہ رخ خان نے ہمیشہ کے لئے ’منت‘ نہیں چھوڑا ہے بلکہ وہ عارضی طورپرشفٹ ہو رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے ’منت‘ چھوڑنے کی کیا ہے وجہ؟

رپورٹس کے مطابق، ’منت‘ میں کچھ رینوویشن (تزئین کاری) ہونی ہے اور ایکسٹینشن کا کام بھی کیا جانا ہے۔ یہ سبھی کام مئی 2025 سے شروع ہوں گے اورتقریباً 2 سال تک چلیں گے۔ ایسے میں جب تک ’منت‘ میں کچھ تزئین کاری کا کام ہوگا تو خان فیملی کو کہیں اور شفٹ ہونا ہوگا۔ جیسے ہی ’منت‘ تیارہوجائے گا، تو شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور تینوں بچوں کے ساتھ یہاں واپس لوٹ آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

3 hours ago