انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey Suicide Case: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ موت کے معاملے میں ملزم سمر سنگھ گرفتار، یوپی پولیس نے جاری کیا تھا لُک آوٹ نوٹس

Akanksha Dubey: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں یوپی پولیس نے ملزم گلوکار سمر سنگھ کو غازی آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جار ہا ہے کہ پولیس اب گلوکار سمر سنگھ کو لے کر وارانسی جائے گی۔ سمر سنگھ، ان کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے سارناتھ تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔

بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانشا دوبے موت معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد چارمس کرسٹل سوسائٹی راج نگر ایکسٹنشن سے سمر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ وارانسی پولیس نے ملزم گلوکار سمر سنگھ اوراس کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف لُک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے کے وکیل ششانک شیکھر ترپاٹھی نے اس پورے معاملے میں پولیس کے کردار کو مشتبہ ٹھہرایا تھا۔ بغیر وسرا رپورٹ آئے پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈسکلوز کرنے کو انہوں نے غیرآئینی بتایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام خط لکھ کر اے ڈی ایم کو سونپا تھا۔

وہیں، اس معاملے میں ملزم گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ نے اپنے بچاو میں الہ آباد ہائی کورٹ میں دفعہ 482 کے تحت عرضی دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گلوکار نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی گہار لگاتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sana Khan-Mufti Anas Love Story: ثنا خان اور مفتی انس کی لو اسٹوری ہے دلچسپ، جان کر رہ جائیں گے حیران

واضح رہے کہ بھوجپوری فلم اداکارہ آکانشا دوبے گزشتہ 26 مارچ کو وارانسی کے ساتھ  سارناتھ واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔ ان کے گلے میں پھانسی کا پھندا لگا پایا گیا تھا۔ اس معاملے میں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آکانشا بھدوہی ضلع کے چوری تھانہ علاقہ کے پرسی پور کی رہنے والی تھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

38 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago