ساؤتھ کے بعد اب سمانتھا روتھ پربھو اب بالی ووڈ میں بھی دھوم مچا رہی ہیں۔ ‘دی فیملی مین’ کے بعد اب سمانتھا ‘Citadel: Honey Bunny’ کے لئے خبروں کی شرخیوں میں ہیں۔ ورون دھون کے ساتھ سمانتھا کی آن اسکرین کیمسٹری ہلچل مچا رہی ہے۔ اداکارہ اس سیریز کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس دوران انہوں نے ایسا بیان دیا کہ لوگوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔
سمانتھا روتھ پربھو کی حال ہی میں اسپائی تھرلر فلم ‘Citadel: Honey Bunny’ ورون دھون کے ساتھ سیریز OTT پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس شو میں اداکارہ کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ اداکارہ اس سیریز کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں اور اس سب کے درمیان ایک انٹرویو میں سمانتھا نے ناگا چیتنیا سے طلاق کے 3 سال بعد مدر ہڈکے بارے میں کھل کر بات کی۔
سمانتھا روتھ پربھو ماں بننا چاہتی ہیں
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سمانتھا روتھ پربھو نے بتایا کہ وہ اب بھی ماں بننا چاہتی ہیں اور انہیں عمر کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سمانتھا روتھ پربھونے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بہت دیر ہو گئی ہے، میں اب بھی ماں بننے کے خواب دیکھتی ہوں اور ہاں، یقیناً میں ماں بننا پسند کروں گی، میں ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی ہوں، یہ بہت خوبصورت تجربہ ہے۔میں اس کا انتظار کررہی ہوں، لوگ اکثر عمر کولے کر پریشان رہتے ہیں ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں کوئی وقت ایسا نہیں ہے جب آپ ماں نہ بن سکیں۔
سمانتھا روتھ پربھو زندگی میں آگے بڑھنے کا سوچ رہی ہے ؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ سمانتھا اپنی تازہ ریلیز سیریز میں ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سمانتھا نے اپنی اسپائی تھرلر سیریز میں چائلڈ آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا لگا جیسے وہ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی۔ انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کی بہت تعریف کی۔ سمانتھا کا ماں بننے کی خواہش سے متعلق بیان اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مداح اب قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اداکارہ شاید زندگی میں آگے بڑھنے کا سوچ رہی ہیں۔
سمانتھا کی ناگا چیتنیا سے طلاق ہوا تھا
آپ کو بتاتے چلیں کہ سمانتھا کی پہلی شادی ناگا چیتنیا کے ساتھ ہوئی تھی ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ سمانتھا اور ناگا کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔ ناگا اب اداکارہ شوبھیتا دھولی پالا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ جوڑے نے کچھ عرصہ قبل منگنی کی تھی۔
سامنتھا روتھ پربھو ورک فرنٹ
ورک فرنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سمانتھا کے پاس رکتا یونیورس اور ما ںانتی بنگارم جیسے پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔ ان کے علاوہ کئی دیگر منصوبوں پر بھی بات چیت بات چل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…