سلمان خان کے فینس کا طویل انتظاراب آخرکارختم ہوچکا ہے۔ دراصل، آج یعنی 27 ستمبرکواداکارکی فلم ‘ٹائیگر3’ کا ٹیزرریلیزکردیا گیا ہے۔ فلم میں ایک بار پھر سلمان خان دھماکہ دار ایکشن کرتے ہوئے نظرآئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کا ٹیزرریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھمال مچا رہا ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑنے والی ہے۔ تو آئیے اس سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ فلم کے دونوں پارٹس ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور’ٹائیگرزندہ ہے‘ نے باکس آفس پرکتنا کلیکشن کیا تھا۔
’ایک تھا ٹائیگر‘ نے کیا تھا شاندار کلیکشن
سلمان خان اورکٹرینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ 15 اگست 2012 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی سے لے کرسلمان خان کی اداکاری تک کو ناظرین نے خوب سراہا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری کبیرخان نے کی تھی، جو بلاک بسٹر ہٹ ہوئی تھی۔ فلم نے پہلے دن 32.92 کروڑ روپئے کے ساتھ شانداراوپننگ کی تھی۔ وہیں فلم نے ٹوٹل 263 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا۔
’ٹائیگرزندہ ہے‘ نے باکس آفس پر کیا تھا اتنا کلیکشن
فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کوملے بے شمارپیارکو دیکھتے ہوئے فلم کا دوسرا پارٹ ’ٹائیگرزندہ ہے‘ بنایا گیا۔ سلمان خان اورکٹرینہ کیف اسٹارر یہ فلم سال 2017 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی، جس نے پہلے دن 38 کروڑ روپئے کی زبردست کمائی کی تھی۔ بات کریں فلم کے مجموعی کلیکشن کی تواس نے باکس آفس پر 423.59 کروڑ روپئے کا شاندار کلیکشن کیا تھا۔
یہ ہے ’ٹائیگر3‘ کی کہانی
وہیں ’ٹائیگر3‘ کے ٹیزرریلیزکے بعد سبھی کی نگاہیں اس فلم پرمرکوز ہیں۔ ٹیزرمیں دکھایا گیا ہے کہ 20 سال تک انڈیا کی سیکرٹ سروس ایجنسی میں ایمانداری سے کام کرنے کے بعد اب ٹائیگرپرغدارکا ٹھپہ لگ گیا ہے۔ فلم کی پوری کہانی اسی کے آس پاس گھومے گی اورٹائیگراپنے نام پرلگے اس داغ کوکیسے ہٹائے گا۔ فلم کے ٹیزرپرسلمان خان کے فینس خوب پیارلٹا رہے ہیں۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ اپنے پہلے دونوں پارٹ کا ریکارڈ توڑپاتی ہے یا نہیں… فلم دیوالی کو تھیئیٹرس میں ریلیزہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…