انٹرٹینمنٹ

Tribute Dilip Kumar: دلیپ کمار کی چوتھی یوم وفات پر سائرہ بانو  اپنے جذباتوں کو نہیں روک پائیں، دھرمیندر نے بھی کیا درد بھرا پوسٹ

سینما یعنی فلم انڈسٹری  کی دنیا میں ’ٹریجڈی کنگ‘ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ صاحب نے طویل عرصے تک فلمی دنیا میں ایک سپر اسٹار کے طور پر ناظرین کے دلوں پر راج کیا،ان  کا انتقال 7 جولائی 2021 کو ہوا تھا۔ آج 7 جولائی کو چوتھی یوم وفات ہے۔ اس موقع پر اداکار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کئی یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک طویل نوٹ بھی لکھا، جس میں کہا کہ دلیپ صاحب ان کی زندگی کا سب سے قیمتی ہیرا تھے۔

4 سال پہلے ہوا تھا دلیپ کمار کا انتقال

دلیپ کمار ہندی سینما کے ایک عظیم فنکار تھے۔ انہوں نے تقریباً 57 سالوں تک بطور اداکار فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے متعدد لازوال فلموں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ 7 جولائی 2021 کو وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی فلمی دنیا کا ایک سنہرا دور ختم ہو گیا۔
سائرہ بانو کا محبت بھرا خراج عقیدت

سائرہ بانو نے بھی دلیپ کمار کو ’نسلوں کے لیے راہ دکھانے والا ستارہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار نہ صرف ایک عظیم اداکار تھے، بلکہ وہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے نہرو، اٹل بہاری واجپائی اور نرسمہا راؤ جیسے بڑے لیڈروں کو بھی متاثر کیا۔ عام لوگ بھی ان سے بے حد محبت کرتے تھے۔ پیر کے روز سائرہ بانو نے ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں دلیپ کمار کی پرانی فلموں کی کچھ یادگار جھلکیاں شامل تھیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں سائرہ بانو نے لکھا:”صاحب کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی… مگر پھر بھی میں آج بھی ان کے ساتھ ہوں، سوچ میں، دل میں اور زندگی میں۔ اس جنم میں بھی اور اگلے جنم میں بھی، میری روح نے ان کے بغیر بھی ان کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔ ہر سال یہ دن مجھے ان کی یادوں کو نازک پھول کی طرح پیار اور سنبھال کے رکھنے جیسا لگتا ہے۔ ان کے چاہنے والے، دوست، خاندان، کوئی بھی انہیں نہیں بھولا۔”

دھرمیندر کا جذباتی پیغام

اپنے دوست دلیپ کمار کی چوتھی وفات  پر دھرمیندر نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ایک سیاہ و سفید تصویر کے ساتھ دل کو چھو لینے والا نوٹ بھی لکھا۔ دھرمیندر نے 7 جولائی کو ایک المناک دن قرار دیا۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا:”آج کا دن بہت ہی غمناک اور منحوس ہے… اسی دن، میرے سب سے پیارے بھائی، سب کے پسندیدہ فنکار، فلم انڈسٹری کے کنگ، ایک نیک اور عظیم انسان… دلیپ صاحب… ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ نقصان ناقابل برداشت ہے، مگر میں خود کو یہ سوچ کر تسلی دیتا ہوں کہ وہ کہیں آس پاس ہی ہیں۔”

دھرمیندر ہمیشہ دلیپ صاحب کو اپنی تحریک اور انڈسٹری میں راہ دکھانے والا مانتے تھے۔ دونوں نے سال 1966 میں فلم ’پاری‘ میں ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

دلیپ کمار اور دھرمیندر کی پہلی ملاقات کا ذکر

چند دن قبل سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دلیپ کمار اور دھرمیندر کی پہلی ملاقات کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات دلیپ صاحب کی بہن فریدہ نے کرائی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان گہری دوستی ہو گئی۔ دوستی اتنی مضبوط تھی کہ دھرمیندر بغیر بتائے دلیپ کمار کے گھر چلے آتے تھے۔

سائرہ بانو نے لکھا:”تب سے، دھرم جی ہمیشہ بغیر کسی اپوائنٹمنٹ کے صاحب سے ملنے چلے آتے تھے۔ چاہے آدھی رات ہو یا دن، صاحب ہمیشہ ان کا استقبال کرتے تھے۔ جب دھرم جی کو شہرت اور کامیابی ملی، تو وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ اسے کیسے سنبھالیں، تب صاحب ان کی زندگی میں روشنی کی کرن بن گئے۔”

دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے سال 1966 میں شادی کی تھی، جو عمر میں ان سے کافی چھوٹی تھیں، مگر ان دونوں کا رشتہ بے حد مضبوط اور محبت بھرا تھا۔ دلیپ صاحب نے 98 سال کی عمر میں 7 جولائی 2021 کو ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

1 minute ago

Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان

ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…

23 minutes ago

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

46 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

48 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

1 hour ago