بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈرپریا دت کانگریس چھوڑکرشیوسینا (شندے گروپ) میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پریا دت آنجہانی اورکانگریس لیڈرسنیل دت کی بیٹی اوراداکارسنجے دت کی بہن ہیں۔ اشوک چوہان، بابا صدیقی اورملند دیوڑا کے بعد اب پریا دت بھی ان لیڈران میں شامل ہوسکتی ہیں، جنہوں نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کوالوداع کہہ دیا۔
شیوسینا بناسکتی ہے امیدوار
پریا دت 2009 میں ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ 2014 اور2019 میں وہ پونم مہاجن سے ہارگئیں۔ شیوسینا ذرائع کے مطابق پریا دت نہ صرف شندے گروپ شیوسینا میں شامل ہوں گی بلکہ شیوسینا انہیں نارتھ سینٹرل سیٹ سے امیدواربھی بنا سکتی ہے۔ تاہم، پریا دت گزشتہ پانچ سالوں میں زیادہ فعال نہیں رہی ہیں۔
تبصرہ کرنے سے پریا دت نے کیا انکار
گزشتہ 5 سال میں انہوں نے کانگریس کے بہت کم پروگرام میں حصہ لیا ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ حال ہی میں این سی پی (اجیت پوار) سے جڑے بابا صدیقی، پریا دت کے لئے الائنس میں ماحول تیارکر رہے ہیں۔ پریا دت نے فون پربات چیت میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے منع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: مختار انصاری کے بیٹے ایم ایل اے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن کا بگل بج چکا ہے۔ بی جے پی، شیوسینا اوراجیت پوارالائنس میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی اب تک 20 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کرچکی ہے۔ شیوسینا اوراجیت پوارگروپ نے ابھی تک ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ الائنس میں رام داس اٹھاولے کی پارٹی بھی شامل ہے۔ رام داس اٹھاولے نے مہاراشٹرکی دو سیٹوں پرامیدواراتارنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگراین ڈی اے میں انہیں دو سیٹیں ملتی ہیں تو اس کے باوجود بھی وہ این ڈی اے کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ان کا این ڈی اے سے باہر جانے کا کوئی سیاسی ارادہ نہیں ہے۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…