انٹرٹینمنٹ

Pariksha Pe Charcha : وکرانت میسی نے بچوں کو ‘پوزیویٹی اورتخلیقی صلاحیت’ کے بارے میں بتایا

اداکار وکرانت میسی نے ‘پریکشا پہ چرچا’ کے 6ویں ایپی سوڈ میں شرکت کی۔ اداکار نے پوزیویٹی کے ساتھ مشن تخلیقی صلاحیت یا اپنے کام کے ساتھ مثبت (پوزیٹیو )رہنے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بچوں کو پاور ٹول جرنلنگ، پاور آف ویژولائزیشن کا منتر بھی دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی کوششوں کو نظر انداز نہ کریں، ان کو پورا احترام دیں۔

میسی نے طلباء کو منتر دئے

بچوں سے بات کرتے ہوئے اداکار وکرانت میسی نے کہا کہ بچو، آپ سب بہت خوش قسمت ہیں کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی آپ کے ساتھ ‘پریکشا پہ چرچا’ کر رہے ہیں۔ ہمارے دور میں اتنی سہولتیں نہیں تھیں۔ ہمارے بچپن میں امتحان کے دوران کرفیو جیسا ماحول ہوا کرتا تھا۔ ہم سال بھر کھیل کھیلتے تھے، لیکن امتحان میں کھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ ہمارے زمانے میں صرف ٹی وی تھا اور کیبل بھی  کاٹ دیا جاتا تھا ۔

بچوں پر دباؤ نہ ڈالنے کا مشورہ

آج کل کھیل کا وقت موبائل سے جڑگیاہے اور ہمارے زمانے میں اسے میدان سے جوڑا جاتا تھا۔ بچوں، پی ایم مودی بھی کہتے ہیں کہ جو پوزیٹیو ہے، وہ آج کے وقت میں سب سے زیادہ خاص پروجیکٹ  ہے، وکرانت  میسی نے والدین سے کہا، ”بچوں پر نادانستہ دباؤ نہ ڈالیں۔ ان کی صلاحیتوں کو پہچانیں، نمبروں کے پیچھے مت بھاگیں۔ اپنی آنکھیں نیچے اور اپنے سوچ کو اوپر رکھیں۔”

وکرانت میسی نے بچوں کے ساتھ تصور کی طاقت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بچوں سے کہا، “ایک لڑکا رہتا ہے جو سائیکل سے سفر کرتا ہے۔ ایک موقع پر، وہ کسی ایسے شخص سے ملتا ہے جسے وہ جانتا ہے اور وہ رک جاتا ہے، ہیلو کہتا ہے، پھر آگے بڑھ جاتا ہے۔ کہانی سنانے کے بعد وکرانت میسی  نے بچوں سے پوچھا، ‘آپ لوگ بتائیں کہ آپ نے کس رنگ کی قمیض دیکھی ہے؟’ ہر کسی نے مختلف رنگوں کی قمیضیں دیکھی ہوں گی اور پڑھائی یا کتابوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ سب ایک ہی کتاب پڑھیں گے، لیکن اسے مختلف طریقوں سے تصور کریں گے۔

وکرانت میسی نے بچوں کو پاور ٹول جرنلنگ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا، “آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف دن میں 10 منٹ یا ہفتے میں 40 منٹ نکالنے ہوں گے اور آپ کو ان چیزوں کو سوچنا اور لکھنا ہوگا، جو آپ زندگی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی خوشیاں، مایوسیاں اور اہداف لکھیں۔ اگر آپ اس کے بارے میں لکھنا شروع کردیں کہ آپ نے دن بھر کیا کیا، تو یہ بھی ایک قسم کا مظہر ہے۔

بھار ت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

18 minutes ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

9 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

9 hours ago