انٹرٹینمنٹ

Wedding postponed viral chat cheating allegations: کیا پالاش مچھل نےا سمریتی مندھانا کو دیا دھوکہ ؟ شادی ٹلنے کے بعد سوشل میڈیا پر چیٹ کے اسکرین شاٹس ہونے لگے وائرل

فلمساز اور گلوکار پالاش مچھل اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر اسمریتی مندھانا کی شادی 23 نومبر کو سانگلی میں ہونے والی تھی۔ تیاری تقریباً مکمل تھی اور دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ اس خاص دن کے لیے پہنچ بھی چکے تھے۔ لیکن شادی کے ٹھیک ایک دن بعد، یعنی 24 نومبر کو پالاش کی بہن اور گلوکارہ پالاش مچھل نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا کہ اسمریتی کے والد کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے شادی ابھی کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔

اسمریتی کے والد کی طبیعت خراب

اس فیصلے کے فوراً بعد خبریں آئیں کہ اسمریتی مندھانا کے والد بیمار ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پالاش مچھل بھی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے، تاہم اس خبر کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔

وائرل چیٹ سے پیدا شدہ تنازع

اسی دوران ایک نیا تنازع پیدا ہوا۔ پالاش مچھل کی جانب سے شادی مؤخر کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر پالاش کی مبینہ چیٹ کے اسکرین شاٹس وائرل ہونے لگے۔ پہلے یہ اسکرین شاٹس Reddit پر شیئر کیے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ انسٹاگرام پر بھی پھیل گئے۔ ایک خاتون Mary D’Costa نے اپنے انسٹاگرام پر چیٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پالاش ان سے طویل عرصے سے بات کر رہے تھے۔ وائرل چیٹ میں پالاش مبینہ طور پر ’لانگ ڈسٹنس‘ ریلیشن شپ، اسمریتی کے ساتھ ٹور پر جانے اور خاتون کی تعریف کرتے ہوئے فلرٹنگ جیسی باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک چیٹ میں انہوں نے خاتون کو سوئمنگ، اسپا اور صبح 5 بجے ورسوا بیچ پر ملنے تک کی پلاننگ کی۔اس کے علاوہ چیٹ میں جب خاتون نے پالاش سے پوچھا کہ کیا وہ اسمریتی سے محبت کرتے ہیں، تو پالاش نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا اور بات کو ٹال دیا۔ بتاتے چلیں کہ Bharat Express ان اسکرین شاٹس کی تصدیق نہیں کر سکا اور نہ ہی ہمارا چینل ان دعووں کی تصدیق کرتا ہے۔

پہلے بھی سامنے آئے تھے دھوکہ دینے کے الزامات

ان چیٹس کے سامنے آنے کے کچھ گھنٹے قبل ہی Reddit پر کچھ تھریڈز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پالاش نے شادی سے ٹھیک پہلے ایک کوریوگرافر کے ساتھ مل کر اسمریتی کے ساتھ دھوکہ کیا، جس نے پری ویڈنگ ایونٹس میں ان کے ساتھ کام بھی کیا تھا۔ تاہم ان دعووں کے بھی ابھی تک کوئی پکے ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

29 minutes ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

1 hour ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

1 hour ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

2 hours ago