انٹرٹینمنٹ

Mere Husband Ki Biwi : ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ 3 دن میں ہی فلاپ، ارجن کپور کی فلم  نے چھاوا کے سامنے کیا سرینڈر

ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکل پریت سنگھ کی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی 21 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے صرف 3 دن ہوئے ہیں اور فلم نے ہار مان لی ہے۔ فلم کی حالت صرف 3 دن میں خراب ہوگئی ہے۔ ارجن کپور ایک بار پھر مداحوں کا دل جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کی فلم نے باکس آفس پر برا حال ہوتا  دکھائی دے رہا ہے ۔میرے ہسبینڈ کی بیوی کا تیسرے دن کا کلیکشن سانے  آیا  ہے۔ اسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اس فلم نے وکی کوشل کی  فلم چھاواکے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

میرے ہسبینڈ کی بیوی ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں۔ فلم کو تفریحی بنانے کی بہت کوشش کی گئی ،لیکن لوگوں نے اس فلم کو  پسند نہیں کیا۔

تیسرے دن اتنا کلیکشن کیا

میرے ہسبینڈ کی بیوی تیسرے دن بھی باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ سکنلک کی رپورٹ کے مطابق اس فلم نے تیسرے دن 1.25 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ جس کے بعد تین دنوں میں فلم کا کل کلیکشن 4.45 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فلم نے پہلے دن 1.5 کروڑ روپے اور دوسرے دن 1.7 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

وکی کوشل کی فلم چھاوا باکس آفس پر راج کر رہی ہے

وکی کوشل کی فلم چھاوا باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ چھوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب تک کوئی بھی فلم اس کا مقابلہ نہیں کر پائی ہے۔ چھاوا کے کلیکشن کے بارے میں بات کریں تو اس نے ہندوستان میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ کلیکٹ کیے ہیں۔ میرے ہسبینڈ کی بیوی چھاوا کے سامنے کچھ نہیں ہے۔

بھومی دوبارہ انٹری ہوتی ہے

ارجن کپور کی بھومی سے طلاق ہو جاتی ہے۔ راکول اس کی زندگی میں آتی ہے لیکن پھر کیا ہوتا ہے کہ بھومی دوبارہ انٹری ہوتی ہے۔ کہانی کو مزید جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنا ہوگی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

54 minutes ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

3 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

4 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

5 hours ago