نئی دہلی : اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے تحقیقات کو لے کربڑا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹارشن سیل (اے ای سی) سے اس ہائی پروفائل معاملے کی تحقیقات واپس لے کر کرائم برانچ کے یونٹ-2 کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس معاملے میں مہاراشٹرمنظم جرائم کنٹرول قانون (مکوکا) کی دفعات لگائے جانے کے بعد تحقیقات کی ذمہ داری میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔اب اس معاملے کے نئے تفتیشی افسراسسٹنٹ پولیس کمشنر (اے سی پی) سداشیو رانے ہوں گے۔ ان کی مدد کے لیے یونٹ-2 کی ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس تبدیلی کو ممبئی پولیس کمشنر کے ایک اہم فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس کمشنر نے کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹارشن سیل کو اپنے پاس موجود تین سے چاراہم اور ہائی پروفائل معاملات کی تحقیقات دیگر کرائم برانچ یونٹوں کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد ٹائیگر شراف فائرنگ معاملے کی تحقیقات بھی اے ای سی سے واپس لے کر یونٹ-2 کو سونپ دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد کرائم برانچ کے اندر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر نے تفتیشی ٹیم میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مکوکا کے قانونی ضوابط کے تحت اس قانون کے دائرے میں آنے والے معاملات کی تحقیقات اے سی پی سطح کے افسر کے ذریعے کیا جانا ضروری ہے۔ اسی ضابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائیگر شراف فائرنگ معاملے کی تحقیقات اے سی پی سداشیو رانے کو سونپی گئی ہیں۔ اب نئی ٹیم مکوکا کے تحت اس معاملے کی مزید تحقیقات کرے گی۔
18 اکتوبر کو ٹائیگر شراف پر ہوئی تھی فائرنگ
ٹائیگر شراف پر 18 اکتوبر کو فائرنگ کی گئی تھی۔ یہ واقعہ جوہو علاقے میں فٹ بال گراؤنڈ اور کلب کے قریب پیش آیا تھا۔ اس وقت ٹائیگر شراف فٹ بال کھیل کر وہاں سے نکل رہے تھے، اسی دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اس فائرنگ میں ٹائیگر کے ڈرائیور فردوس اورایک آٹو ڈرائیورراکیش زخمی ہو گئے تھے۔ معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ افراد کے مبینہ تعلقات کا پتہ چلا تھا۔تحقیقات کے دوران پھول سنگھ، ریحان اورریتک عرف روشن سمیت کئی نام سامنے آئے۔ بتایا گیا کہ ملزمان نے فائرنگ کی سازش کو انجام دینے کے لیےعلاقے کی پہلے سے ریکی کی تھی۔ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے پانچ خالی کارتوس اور دوزندہ کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔اس معاملے میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کئی ملزمان کو گرفتار کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے 27 اکتوبر کو اس میں مکوکا کی دفعات بھی شامل کر دی تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہوٹل میں مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کا پورا واقعہ وہاں نصب سی سی ٹی وی…
وزیر اعظم مودی بنگلورو میں ’پرشانتی کٹیرم‘ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔…
پٹنہ: بہار کے ضلع بھوجپور میں گجراج گنج او پی کے بامپالی کے قریب حوالدار…
یہ سیریز زیادہ تر وقت ناظرین کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے، لیکن کچھ مناظر…
وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کی ٹیم تقریباً…
مائیکروسافٹ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل کے ذریعے ای میل سروس میں آئی پریشانی کی…