انٹرٹینمنٹ

Celina Jaitley Amid Dispute with Husband: میں خاموش نہیں بیٹھوں گی اور انصاف کے لیے لڑتی رہوں گی، شوہر سے تنازع کے درمیان اداکارہ سیلینا جیٹلی کا بیان

سیلینا نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی دھمکی یا دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہیں ہیں اور اپنے بچوں، اپنے حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔

قانونی نوٹس کیا دیا جواب

جمعہ کے روز سیلینا جیٹلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے حال ہی میں شوہر پیٹر ہیگ اور سسر وولف گینگ ہیگ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹسز کا جواب دیا۔ ان نوٹسز میں اداکارہ پر ہتکِ عزت کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی تھی۔ تاہم سیلینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے قانونی نمائندے کے ذریعے ان نوٹسز کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔اپنے بیان میں سیلینا نے کہا کہ کئی برسوں تک ان کے خاندان سے متعلق تشہیر کی جاتی رہی، جس میں میگزین کے سرورق، انٹرویوز اور خاندان پر مبنی متعدد مضامین شامل تھے۔ لیکن جب انہوں نے اپنی ذاتی مشکلات، قانونی جدوجہد اور ایک ماں کے طور پر اپنے خدشات کے بارے میں بات کرنا شروع کی تو جواب دینے کے بجائے انہیں قانونی نوٹسز بھیج دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے صرف ان کے شوہر کے نہیں بلکہ ان کے بھی ہیں، وہ ان کی ماں ہیں اور اپنے بچوں کے لیے یہ لڑائی جاری رکھیں گی۔

جوائنٹ کسٹڈی اور باہمی رضامندی سے طلاق کی حامی

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ مشترکہ تحویل (جوائنٹ کسٹڈی) اور باہمی رضامندی سے طلاق کی حامی رہی ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے متعدد بار معاملے کا پرامن حل نکالنے کی کوشش کی، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود وہ اپنے بچوں سے بات نہیں کر پا رہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلسل انہیں اپنے بچوں سے دور رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بچوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار

سیلینا جیٹلی نے اپنے بچوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بچوں کو ان کی معلومات اور رضامندی کے بغیر آسٹریا اور بھارت کی عدالتوں کے دائرۂ اختیار سے باہر لے جایا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول ایک ماں کی حیثیت سے یہ ان کا حق اور ذمہ داری دونوں ہے کہ وہ ایسے خدشات کو عوامی سطح پر سامنے لائیں اور اپنے بچوں کے مفادات کا تحفظ کریں۔دوسری جانب پیٹر ہیگ اور ان کے والد کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹسز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں عوامی سطح پر لگائے جانے والے الزامات ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس کے منفی اثرات بچوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تاہم سیلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹسز کے ذریعے انہیں بدنام کرنے، خوف زدہ کرنے اور خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے باوجود وہ اپنی قانونی اور اخلاقی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

3 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

4 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

4 hours ago