انٹرٹینمنٹ

Hanuman Ansh: ’کم بجٹ، بڑا جنون‘: ’ہنومان انش‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل، بھارت ایکسپریس نے خصوصی پرومو جاری کرکے دی مبارکباد

نیم کروڑی بابا کی روحانی زندگی اور پیغامات پر مبنی فلم ’ہنومان انش‘ نے پردۂ سیمیں پر کامیابی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ محض 2 کروڑ روپے کے محدود بجٹ میں تیار کی گئی اس روحانی فلم نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے 200 کروڑ روپے کے کلب میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ فلم کے اس غیر معمولی سفر اور تاریخی کامیابی کو سلام پیش کرتے ہوئے ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک نے خصوصی پرومو جاری کرکے پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ہر قدم پر ساتھ رہا بھارت ایکسپریس

فلم کی تیاری سے لے کر اس کی ریلیز اور اب 200 کروڑ روپے کی منزل تک پہنچنے تک بھارت ایکسپریس ہر مرحلے پر ’ہنومان انش‘ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ چینل کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں فلم کے اس پورے سفر کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

پرومو میں کہا گیا، ’’کم بجٹ… بڑا جنون، کامیابی کی بلند پرواز۔ بابا کی بے پایاں کرپا سے ’ہنومان انش‘ نے کامیابی کا نیا باب رقم کیا۔ میگا نمائش سے شاندار کامیابی کے مقام تک، بھارت ایکسپریس ہر قدم پر ’ہنومان انش‘ کے ساتھ رہا۔ کامیابی کے اس شاندار سفر کے لیے پوری ٹیم کو بھارت ایکسپریس کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بابا کی کرپا بنی رہے اور کامیابی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے۔‘‘

چیئرمین اپیندر رائے نے فلم کو سراہا

قابل ذکر ہے کہ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، انتظامی سربراہ اور مدیر اعلیٰ اپیندر رائے نے دہلی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم کی خصوصی نمائش میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے نیم کروڑی بابا کی تصویر کے سامنے چراغ روشن کرکے عقیدت کا اظہار کیا اور فلم کی جذباتی پیشکش کی کھل کر تعریف کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ انتہائی کم بجٹ میں اتنی مؤثر فلم بنا کر پوری ٹیم نے سناتن ثقافت اور روحانی سنیما کو ایک نئی سمت دی ہے۔

پروڈیوسر انوپریا نگر نے ادا کیا تشکر

وہیں فلم کی نوجوان پروڈیوسر انوپریا نگر نے بھی وقتاً فوقتاً بھارت ایکسپریس کے تئیں خصوصی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم اپنے ابتدائی مرحلے میں تھی، تب سے ہی بھارت ایکسپریس نے ایک سچے رہنما اور معاون کی طرح ان کا حوصلہ بڑھایا۔آج عقیدت مندوں کے یقین اور ناظرین کی محبت کی بدولت ’ہنومان انش‘ عالمی سطح پر ایک سنگ میل ثابت ہوچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

6 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

7 hours ago