روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی ان دنوں خبروں کی شرخیوں میں بحت کا موضوع بناہوا ہے۔ خطروں کےکھلاڑی15 کا واں سیزن جلد شروع ہونے والا ہے۔اس شو کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ لیکن اس شو میں کون کون سے کنٹیسٹنٹ شامل ہوں گے۔ یہ خبریں کافی تیزی سے وائر ل ہورہی ہیں، کئی بڑے نام سامنے آ رہے ہیں۔ آئیے اس شو کی لسٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
خطروں کے کھلاڑی 15 ویں شیزن میں ہوں گے یہ اسٹار!
اس شو میں گووندا کی بھانجی اور کرشنا ابھیشیک کی کزن راگنی کھنہ کے ہونے کے امکانات ہیں۔ خبروں کی اگر بات کریں تو راگنی کھنہ کو شو کے لیے اپروچ کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹی وی اسٹار گریسی گوسوامی سے بھی اس شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ وہ میکرس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ ممکن ہے گریسی گوسوامی کا نام فائنل ہو جائے۔
خطروں کے کھلاڑی میں گلیمر کا تڑکا لگے گا!
اس کے علاوہ بگ باس او ٹی ٹی ونر 2 ایلوش یادو کو بھی شو کی پیشکش کی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بگ باس 18 کے فائنلسٹ چم دارنگ کو بھی شو کی پیشکش کی گئی ہے۔ ٹی وی
کی دیواز ایریکا فرنینڈس اور سوربھی جیوتی کو شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت کو بھی پیشکش کی گئی ہے۔ معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
اس کے علاوہ گم ہیں کسی کےپیار کے فیم اداکار بھاویکا شرما اور ہتیش بھردواج کو بھی شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ بگ باس 18 فیم ایشا سنگھ اور اویناش مشرا کو بھی آفر ملا ہے۔
جھنک اداکار کرشل آہوجا بھی میکرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ بگ باس 8 کے فاتح گوتم گلاٹی، کمکم بھاگیہ فیم بشر علی، ڈگ وجے راٹھی کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔ انوپما فیم پارس کلناوت اور گلکی جوشی کے فائنل کرنے کی خبریں ہیں۔ ابھی تک کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شو میں کون کون سے ستارے نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…