انٹرٹینمنٹ

Govinda joins Shiv Sena: شیو سینا (شندے گروپ) میں شامل ہوئے فلم اسٹار گووندا، پارٹی بنائے گی امیدوار

Govinda Meet Eknath Shinde Leader Krishna Hegde: بالی ووڈ اداکارگووندا شیوسینا (شندے گروپ) میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہیں مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے پارٹی میں شامل کرایا اورانہں پارٹی کی ابتدائی رکنیت دلائی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں شیوسینا لوک سبھا الیکشن میں امیدواربنائے گی۔ اس طرح سے گووندا ایک بارپھرسیاست میں دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے کیونکہ وہ پہلے بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔

گووندا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ پہلے ہی مل گیا تھا، اس بات کا اشارہ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ایک تصویرسے بھی ملا تھا۔ اس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی تھی تھی، جس میں شیوسینا ایکناتھ شندے گروپ کے ترجمان اورسابق رکن اسمبلی کرشنا ہیگڑے نظرآرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرشنا ہیگڑے بدھ کی رات گووندا سے ملنے ان کے جوہو واقع گھرپہنچے تھے۔ اس ملاقات کے بعد سے گووندا کے ایکناتھ شندے گروپ میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد آج وہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملنے پہنچ گئے ہیں۔

اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گووندا کو شمال-مغرب ممبئی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہاں سے ادھوبالا صاحب ٹھاکرے (یوبی ٹی) نے مراٹھی اداکارامول کیرتیکرکوامیدواربنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، بی جے پی کواس سیٹ سے کسی مشہورچہرے کواتارنے کی تلاش ہے۔ ایسے میں گووندا کے نام قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔ وہیں، دوسری طرف گووندا اورسابق رکن اسمبلی کرشنا ہیگڑے کی تصویرسامنے آنے کے بعد سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارایکناتھ شندے کی شیو سینا ٹکٹ پراس سیٹ سے تال ٹھوک سکتے ہیں۔ حالانکہ باضابطہ بیان ابھی آنا باقی ہے۔ لیکن وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے ہیں اور پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پھرانہیں جلد ہی امیدواربنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے گووندا کو پارٹی میں شامل کرایا

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج گووندا کو پارٹی میں شامل کرایا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی۔ پارٹی سے منسلک ذرائع نے جانکاری دی تھی کہ تین دن پہلے دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گووندا نے سال 2004 میں شمالی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پرقسمت آزمائی کی تھی اوربی جے پی کے رام نائک کو بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ حالانکہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد ان کی کارکردگی بہت زیادہ اچھی نہیں رہی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

44 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago