Ram charan in Kashmir: سرینگر میں جی 20 اجلاس کا باضابطہ طور پر آغاز ہوچکا ہے۔ اس بیچ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ مہمانوں کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے وادی قریب قریب چھاونی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ہر جگہ سیکورٹی فورسز کی گشت مسلسل جاری ہے تاکہ تاریخی جی 20 اجلاس کو پوری کامیابی کے ساتھ سرینگر میں منعقد کیا جاسکے۔ کشمیر میں جی20 اجلاس کا آج پہلا دن ہے، جہاں ایک طرف غیرملکی مہمانوں کی اچھی تعداد شامل ہورہی ہے ،وہیں دوسری طرف مشہور ومعروف فلم اداکار رام چرن بھی اس تاریخی ایوینٹ کا حصہ بنتے نظرآرہے ہیں ۔
ساوتھ کے مشہور اداکار رام چرن نے آج کشمیر میں منعقدہ جی 20 اجلاس میں شرکت کی ہے۔ جہاں انہوں نے کشمیر سے اپنے لگاو اور کشمیر کی خوبصورتی کی جم کرتعریف کی۔ رام چرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر سے محبت کرتے ہیں ۔یہ سر زمین انتہائی خوصبورت ہے اور جی 20 اجلاس کے انعقاد کیلئے بھی سب سے بہترین جگہ ہے۔ ایکٹر رام چرن نے کہا کہ کشمیر ایک ایسی جگہ ہے جہاں میں 1986 سے آرہاہوں۔ میرے والد گلمرگ اور سونہ مرگ میں کافی شوٹنگ کیا کرتے تھے ۔ آج جس آڈیٹوریم میں ہم موجود ہیں ،اس میں بھی میں نے 2016 میں فلم شوٹ کی تھی۔ یہ جادوی جگہ ہے ۔ کشمیر میں آنا ایک ایسا حقیقی احساس ہے، جو ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔ساوتھ فلم اداکار رام چرن نے اس موقع سے اپنی مشہور فلم آرآرآر کا آسکر حاصل کرچکا گانا”ناٹو ناٹو” پر ڈانس بھی کیا اور لوگوں کی تفریح کا سامان بھی کیا۔
واضح رہے کہ کشمیر میں جی 20 کے ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں جی 20 ممالک کے بیشتر مندوبین شرکت کررہے ہیں ، وہیں عالمی سطح کی بڑی این جی اوز اور سیاحتی کمپنیاں بھی اس میٹنگ کا حصہ بن رہی ہیں۔ چونکہ اس میٹنگ کے ذریعے کشمیر کی سیاحت کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلانا مقصود ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر بھارت سرکار نے اس انداز میں کشمیر کے اندر تیاری کی ہے گویا سچ میں جنت کی مثال پیش کرتی ہو۔ وادی کشمیر کو اس انداز میں سجایا اور سنوارا گیا ہے ،گویا ایک دلہن پوری طرح سے تیار ہوکر انتظار کررہی ہو، البتہ دشمنوں اور شرپسندوں کے ناپاک منصوبوں کو نکیل ڈالنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی اچھی تعداد بھی وادی میں ایکٹیو ہے تاکہ یہ تاریخی پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوسکے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…