-بھارت ایکسپریس
Jung Joo Yeon Divorce: مشہور کے ڈراما اسٹار جنگ جو یون نے اپنی شادی کے 6 ماہ میں ہی طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ہاں! آپ نے بالکل صحیح پڑھا۔ اداکارہ جنگ جو یون اوران کے شوہراپنے راستے الگ الگ کرنا چاہتے ہیں۔ آج یعنی 4 نومبر کو نیور ڈائی انٹرٹینمنٹ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ جو یون کا حال ہی میں طلاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ گزشتہ ماہ جنگ جو یے یون اوران کے شوہرنے آپسی رضامندی سے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جو فینس سے لے کرفیملی تک کو حیران کرنے والا ہے۔
باضابطہ طور پر نہیں ہوا تھا شادی کا رجسٹریشن
واضح رہے کہ ویسے تو دنیائے سنیما سے جوڑے کے الگ ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس میں بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ انڈسٹری تک شامل ہے۔ نیوز ایجنسی نے جانکاری دیتے ہوئے خبرکی تصدیق کی اور بتایا کہ اب فینس کی چہیتی جو یون اپنے پارٹنر سے الگ ہوگئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مارچ میں شادی کرکے سرخیوں میں آئیں جو-یون نے محض 6 ماہ میں ہی اپنی شادی ختم کرلی ہے اور اپنے پارٹنر سے طلاق لے لیا ہے۔ حالانکہ کچھ کوریائی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں نے ابھی تک اپنی شادی کا باضابطہ طور پر رجسٹریشن بھی نہیں کرایا تھا، جو فینس کے لئے بے حد حیران کرنے والا ہے۔
سال 2009 میں کی تھی کیریئر کی شروعات
وہیں اب جوڑے نے جنوبی کوریائی قانون پرعمل کرتے ہوئے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق کسی بھی فریق کو باضابطہ طور پر طلاق کے لئے دائرنہیں کرنا پڑا اور دونوں اپنے آپ ہی الگ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اگر بات کریں اداکارہ کے کیریئر کی تو سال 2009 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی جنگ جو یون اسٹارمی لورس، پرنسزآرورا، سٹی آف دی سن، ٹوئنٹی جیسے کئی بڑے پروجیکٹ میں نظرآچکی ہیں۔ حالانکہ اداکارہ کی طلاق کی خبروں سے فینس مایوس ہیں۔ ساتھ ہی اس پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…