انٹرٹینمنٹ

Air India plane crash: ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں معروف اداکار وکرانت میسی نے کھویا اپنا چچازاد بھائی، جانیے کون تھے کلائیو کنڈر

آج 12 جون کو پیش آنے والے المناک ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں 200 سے زیادہ مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے درمیان معروف بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے بتایا کہ اس طیارے کے فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر ان کے کزن تھے۔ اداکار نے کہا کہ ہمارے لیے یہ حادثہ اور بھی زیادہ المناک ہے کیوں کہ اس میں ہمارے انکل نے اپنے بیٹے کو کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں ہونے والے المناک طیارے کے حادثے نے پوری دنیا کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز جو احمد آباد سے دوپہر 1:38 پر روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے صرف کچھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گئی۔ متعدد ہندوستانی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی اسٹوری

اداکار وکرانت میسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتےہوئے اطلاع دی کہ ان کے انکل کلفورڈ کنڈر نے اپنے بیٹے کلائیو کنڈر کو اس حادثے میں کھو دیا ہے۔ وکرانت میسی نے لکھا ’’میرا دل ان لوگوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے ٹوٹ رہا ہے جنھوں نے آج احمد آباد میں ناقابل تصور المناک ہوائی حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ یہ جان کر اور بھی زیادہ تکلیف ہو رہی ہے کہ میرے انکل کلفورڈ کنڈر نے اپنے بیٹے کلائیو کنڈر کو کھو دیا، جو اس خطرناک پرواز میں فرسٹ آفیسر تھے۔‘‘

 

واضح رہے کہ اس حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی بھی موت ہو گئی ہے، جو کہ اپنے اہلیہ سے ملنے لندن جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے پر سوار 242 افراد میں سے اب تک صرف ایک مسافر کے بچ نکلنے کی اطلاع ہے۔ مسافروں کے علاوہ اس میڈیکل کالج ہاسٹل کے کچھ طلبا بھی اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، جس پر یہ طیارہ جا کر گرا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago