-بھارت ایکسپریس
دویا اگروال اور اپورو جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ (فائل فوٹو)
Divya Agarwal Wedding Details: مشہوراداکارہ دویا اگروال ان دنوں اپنی ذاتی زندگی یعنی پرسنل لائف سے متعلق سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ اپوروا پڈگاونکرکے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پرجوڑے نے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ابھی تک دویا اوراپورو کی ویڈنگ ڈیٹ کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ تاہم ابھی تک ددویا اوراپوروا کی شادی کی تاریخ (ویڈنگ ڈیٹ) کا انکشاف نہیں ہوا ہے تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تفصیل سے متعلق کئی نئی اپڈیٹس شیئرکی ہیں۔
گزشتہ سال دسمبرمیں دویا اگروال نے اپوروا کے ساتھ منگنی کی تھی۔ وہیں اب انہوں نے ایک ای انوائٹ شیئرکرکے اپنی شادی کا اناونسمنٹ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک جوڑے نے شادی کی تاریخ فائنل نہیں کی ہے، لیکن 18 سے 20 فروری کےدرمیان یہ دونوں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی دویا نے ایک اورانکشاف کیا ہے۔ اداکارہ اپنی شادی میں کئی تبدیلی کرنا چاہتی ہیں۔ وہ پہلے سے چلی آرہی مشکل انڈین ویڈنگ نہیں کرنا چاہتیں۔ دویا کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی شادی سے انڈین ویڈنگ کو دیکھنے کو نظریہ بدل دیں۔
شادی میں کیا تبدیلی چاہتی ہیں دویا اگروال؟
اب دویا اگروال نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی شادیاں جتنی دلچسپ ہوتی ہیں، اتنی ہی پریشانی اوراذیت دیتی ہیں۔ میں پہلے سی چلی آرہی شادی کے آئیڈیا کوبدلنا چاہتی ہوں۔ اس میں ایک نیا خیال ہونا چاہئے۔ یہ ایک پیٹرن کی طرح ہوگیا ہے کہ ہربارہلدی میں پیلا اورمہندی میں ہرا پہننا ہے۔ شادی میں دودن ضرورہوتے ہیں اورلوگ انجوائے کرنے کی جگہ تھکے ہوئے رہتے ہیں۔ اس میں مزہ نہیں آتا بلکہ یہ ایک پریشرکی طرح لگتا ہے۔ تومیں اپنی شادی میں سب کچھ بدل دینا چاہتی ہوں۔
شادی میں زیادہ لوگ نہیں ہوں گے شامل
اداکارہ دویا اگروال نے مزید مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نہیں چاہتی کہ وہ مہندی مسلسل لگاکر 5 گھنٹے بس یہ دیکھتی رہیں کہ لوگ کیسے انجوائے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی شادی کی ڈیکوریشن میں وہی ہرا اورگمبئی گدا اور پھول نہیں چاہئے۔ دویا اگروال نے اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی میں بس خوبصورت لائٹس چاہتی ہیں اورکسی بھی طرح پھولوں کوبرباد نہیں کرنا چاہتیں۔ ایسے میں وہ اپنے مہمانوں سے بھی گلدستہ نہ لانے کی گزارش کریں گی۔ ساتھ ہی اپنے اس خاص دن کے لئے بجٹ بھی تیارکریں گی۔ دویا اگروال کا خواب ہے کہ وہ بغیرکسی سیلبرٹی ٹیگ کے بس اپنے والدین کے ساتھ یہ لمحہ گزارنا چاہتی ہیں۔ ایسے میں ان کی شادی میں بس 50 لوگ ہوں گے۔ حالانکہ اداکارہ بعد میں اپنے دوستوں کے لئے پارٹی رکھیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…