انٹرٹینمنٹ

Diljit Dosanjh Lashes out in Indore: اندور میں دلجیت دوسانجھ کے چار گانوں پر پابندی، گلوکار برہم، اسٹیج پر راحت اندوری کا شعر پڑھ کر دیا جواب

ممبئی: مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے گانوں پر پابندی عائد کیے جانے کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اندور کنسرٹ میں معروف شاعر راحت اندوری کے اشعار پڑھ کر پابندی لگانے والوں کو جواب دیا۔ انہوں نے اسٹیج سے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ نہیں گانا، وہ نہیں گانا، یہ نہیں کر سکتے، وہ نہیں کر سکتے۔

دراصل، دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ سے قبل محکمہ تحفظ اطفال نے ان کے چار مشہور گانوں ’پٹیالہ پیگ‘، ’5 تارا ٹھیکے‘، ’جیب وچو فیم لبھیا‘ اور ’جٹ اتھے فائر کردا‘ پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان گانوں سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ شراب نوشی و تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔ منتظمین کو ہدایت دی گئی تھی کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ان گانوں کو نہ بجایا جائے۔

گانوں پر پابندی اور کنسرٹ کی مخالفت پر دلجیت دوسانجھ ناراض نظر آئے۔ انہوں نے اسٹیج پر معروف شاعر راحت اندوری کے اشعار پڑھتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے والوں پر طنز کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا، ’’یہ نہیں گانا، وہ نہیں گانا، یہ نہیں کر سکتے، وہ نہیں کر سکتے۔‘‘ اس کے بعد راحت اندوری کا مشہور شعر پڑھا:

’’ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے،
ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے۔
اگر خلاف ہیں تو ہونے دو، جان تھوڑی ہے،
یہ سب دھواں ہے، کوئی آسمان تھوڑی ہے۔
میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں ہیں،
لیکن ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے۔
سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں،
کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے۔‘‘

تاہم، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دلجیت دوسانجھ نے راحت اندوری کا یہ مشہور شعر پڑھا ہو۔ اس سے قبل 8 دسمبر 2024 کو بھی انہوں نے اندور کے سی 21 اسٹیٹ گراؤنڈ میں اپنے ’دل-لومیناتی انڈیا ٹور‘ کے دوران یہ اشعار پڑھے تھے۔ اس وقت انہوں نے اپنے کنسرٹ کے خلاف ہونے والی مقامی مخالفت کے جواب میں اپنی پرفارمنس مرحوم شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کے نام وقف کی تھی۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا اندور کنسرٹ 15 نومبر 2026 کو منعقد ہوا تھا۔ کنسرٹ سے قبل بھی ان کے شو کو لے کر اندور میں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہو گئی تھی۔ پروگرام کے مقام پر تین سطحی سکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ ڈرون کے ذریعے نگرانی کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، 500 سے زائد پولیس اہلکار اور نجی سکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi meets Indian diaspora in Manila: وزیراعظم مودی نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کی ملاقات، ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کی پیشکش کو سراہا

فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے…

12 minutes ago

Yusuf Pathan: پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا رہے حصہ یوسف پٹھان، جارحانہ بلے بازی نے دلائی خاص پہچان

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھواں دھار بلے بازی سے بنائی شناخت، لیکن کارکردگی میں…

48 minutes ago

PM Modi Attends Gala Dinner: صدر مارکوس کی جانب سے عشائیے کی دعوت پر خصوصی روایتی لباس پہن کر پہنچے وزیر اعظم مودی، خاص آٹو رکشہ کی سواری بھی کی

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں…

1 hour ago