انٹرٹینمنٹ

Deepika-Ranveer reveal daughter Dua’s face: دیپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع پر دنیا کو دکھایا بیٹی دعا کا چہرہ، انسٹاگرام پر شیئر کی تصویریں

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ کے مقبول جوڑے دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے آخرکار اپنی بیٹی ’دعا‘ کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔ دیوالی کے بعد منگل کو دیپیکا اور رنویر نے انسٹاگرام پر ایک نہایت خوبصورت پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی ننھی پری کی دلکش تصویریں شامل تھیں۔

روایتی لباس میں خوشیوں بھرا لمحہ

تصویروں میں رنویر اور دیپیکا اپنی بیٹی دعا کو گود میں لیے ہوئے نظر آئے۔ تینوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ دعا نے اپنی والدہ کی طرح سرخ سوٹ پہنا ہوا تھا، جس نے ماں اور بیٹی کو ایک جیسا حسین انداز دیا۔ مداحوں نے تصویروں پر محبت بھرے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’’کتنی پیاری لگ رہی ہے چھوٹی دعا!‘‘

دیوالی کی پوجا میں ماں بیٹی کی شرکت

ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ دعا اپنی ماں دیپیکا کی گود میں بیٹھی ہے اور دونوں گھر پر دیوالی کی پوجا میں مصروف ہیں۔ یہ منظر مداحوں کے دلوں کو چھوگیا اور سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے دیپیکا اور رنویر نے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’’دیپاولی کی ہاردک شبھ کامنائیں!‘‘

دعا کی پیدائش اور جوڑے کی محبت کی داستان

یاد رہے کہ دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی دعا کا استقبال 8 ستمبر 2024 کو کیا تھا۔ یہ جوڑا 14 نومبر 2018 کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ دونوں کی پہلی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی رومانوی فلم ’گولیو ں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

46 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

1 hour ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago