انٹرٹینمنٹ

Boney Kapoor on obscene jokes controversy: ’’سب کو حد میں رہنا چاہیے…‘‘، فحش لطیفے کے تنازعہ پر بونی کپور کا سخت ردعمل

بھونیشور: فلم پروڈیوسر بونی کپور اور اداکار ارجن کپور بدھ کے روزاڈیشہ پہنچے۔ انہوں نے اسمبلی ہال میں وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سے ملاقات کی اور انہیں سلیبریٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے لیے مدعو کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بونی کپور نے ’فحش لطیفے کے تنازعہ‘ پر بھی بات کی۔

سمے رینا کے شو میں رنویر الہ آبادیہ کے فحش تبصروں پر بونی کپور نے کہا، ’’انہیں حکام نے سرزنش کی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مجھے یقین ہے، اور میں نے سوشل میڈیا پر ان کی معافی کی بھی ویڈیو دیکھی ہے، انہوں نے جو کہا ہے میں اس کی حمایت نہیں کرتا ہوں۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی اور آزادی اظہار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بونی کپور نے کہا، ’’ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے، ہر کسی کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، اپنی حدود  خودطے کرنی چاہئیں، اگرچہ آپ کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہو،  آپ جانتے ہیں، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ گالی گلوچ کر سکتے ہیں، یہ معاشرے میں کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔ آپ اپنے گھر کے اندر جو چاہے  کہہ سکتے ہیں،  لیکن سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر آپ کو محتاط اور نظم و ضبط میں رہنے کی ضرورت ہے۔

بنگال ٹائیگرز ٹیم کے مالک بونی کپور نے سی سی ایل کے بارے میں کہا کہ لیگ کے میچ اڈیشہ کے کٹک کے بارامتی اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔ یہاں چار ٹیمیں کھیلیں گی۔ دو میچز ہیں۔ پہلا میچ پنجاب دی شیر اور بھوجپوری دبنگ کے درمیان ہوگا اور دوسرا میچ ممبئی ہیروز اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سے اپنی ملاقات کے بارے میں بونی کپور نے کہا، ’’یہاں ملیالم فلم انڈسٹری، مراٹھی فلم انڈسٹری، بھوجپوری فلم انڈسٹری بھی ہے، تو اڈیشہ فلم انڈسٹری کیوں نہیں ہو سکتی؟ ہم نے اپنے منصوبے کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

6 minutes ago