انٹرٹینمنٹ

Salman Khan Reaction on Tiger 3 Collection: اپنی فلم کی کمائی پر سلمان خان نے دیا ایسا ردعمل، ٹائیگر-3 سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Salman Khan Reaction On Tiger 3 Collection: بالی ووڈ اداکارسلمان خان اوراداکارہ کٹرینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ سنیما گھروں میں اپنا جلوہ دکھا رہی ہے۔ دیوالی کے خاص موقع پرریلیزہوئی اس فلم پرورلڈ کپ 2023 کا اثرضروردیکھنے کوملا ہے۔

فلم کو ریلیزہوئے 9 دن گزرگئے ہیں اورابھی تک سلمان خان کی یہ فلم 250 کروڑ کا اعدادوشمار بھی پارنہیں کرپائی ہے۔ اس درمیان اب انہوں نے اپنی اس فلم کے باکس آفس کلیکشن پراپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سلمان خان نے کیا کہا؟

 

سلمان خان نے دیا ایسا ردعمل

حال ہی میں سلمان خان نے فلم ’ٹائیگر-3‘ سے متعلق کہا کہ اس سیریز (ٹائیگر) کی اب تک تین فلمیں آئی ہیں۔ اس سبھی پارٹس میں کامیابی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم (ٹائیگرفرنچائزی) میرے دل میں بستی ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری فلم نے ناظرین کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس کے آگے سلمان خان نے کہا کہ ٹائیگر فرنچائزی میرے سب سے فیورٹ برانڈوں میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ہمیشہ میری فلموگرافی کو چمکدار بنائے رکھے گی۔

 

تفریح کرنے والی فرنچائزی ہے: سلمان خان

اس کے آگے سلمان خان نے کہا کہ جب وہ اس کا پہلا پارٹ (ٹائیگر) کر رہے تھے تب انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس کا سیکویل بھی بنے گا۔ وہیں اب ہمارے پاس ٹائیگر کی تین فلمیں ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ اب یہ 2012 سے پوری دنیا کے ناظرین کا تفریح کرنے والی اپنی فرنچائزی ہے۔ کسی بھی فلم یا فرنچائزی کی کامیابی کی علامت اس کی لکھی کامیابی کی کہانی میں ہوتا ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کے ناظرین کو ایسا دیسی جاسوس دیا ہے، جو پہلے کسی اور نے نہیں دیا۔ اس پرلوگون نے خوب پیار برسایا ہے۔ میں نے ٹائیگر کو ’جیا‘ ہے اور میں اپنی فلموں کے تئیں ناظرین کے پیار کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

اتنے کروڑ کما پائی فلم ’ٹائیگر 3‘

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس فلم کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ وہیں اب فینس کے لئے سنیما گھروں میں موجود ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ زبردست جوش کے باوجود سلمان خان کی یہ فلم کتنی کمائی کرپائے گی۔ فلم نے ابھی تک صرف 236 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

4 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

4 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

5 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

6 hours ago