انٹرٹینمنٹ

Pathaan Gadar 2 Jawan: بائیکاٹ، تنازعہ، کارکردگی، احتجاج بھی نہیں روک پائے جوان-پٹھان کی کامیابی، شاہ رخ خان کی دونوں فلموں نے رقم کی تاریخ

Pathaan, Gadar 2, Jawan: بالی ووڈ کی فلموں نے اس سال باکس آفس پرطوفان مچا رکھا ہے۔ اس سال کے شروع میں ہی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سنی دیول کی ’گدر2‘ باکس آفس پراتری اوراب پھرسے شاہ رخ خان نے باکس آفس کو اپنے نام کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی اوربھی کئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، جنہوں نے بائیکاٹ کے باوجود باکس آفس پرشاندارکلیکشن کیا ہے۔

ان فلموں نے باکس آفس پر2500 کروڑ روپے کمائے
اس سال ریلیز ہونے والی صرف تین فلموں نے باکس آفس پر2500 کروڑروپئے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ ان فلموں کی ریلیزکے ساتھ ہی باکس آفس پرپیسوں کی بارش ہو گئی۔ ’پٹھان‘، ’گدر-2‘ اور’جوان‘ نے باکس آفس پردھوم مچا دی ہے۔ تاہم شاہ رخ خان کی ’جوان‘ ابھی تک باکس آفس پر پیسہ چھاپنے میں مصروف ہے۔ کنگ خان کی فلم ’جوان‘ نے صرف 14 دنوں میں 518.28 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

’پٹھان‘ عروج پر
وہیں اگر ہم شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی بات کریں تواس فلم نے دنیا بھرمیں 1050.05 کروڑ روپئے کمائے ہیں۔ سنی دیول کی فلم ‘گدر2’ نے باکس آفس پر دنیا بھرمیں 521 کروڑ روپئے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی اب کنگ خان کی فلم ‘جوان’ ٹکٹ کھڑکی پردھوم مچا رہی ہے اور اب تک اس فلم نے دنیا بھر میں 906 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

‘جوان’ کی دلکشی
آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے شاندار اوپننگ کی اور ریلیز کے پہلے دن ہی 75 کروڑ روپے کا شاندار کلیکشن کیا۔ کنگ خان کی اس فلم کو ریلیز ہوئے 14 دن گزر چکے ہیں اور یہ فلم اب بھی باکس آفس پر اپنی جگہ بنا رہی ہے۔

فینس آج بھی ‘جوان’ کے دیوانے
اب بھی لوگوں میں ’جوان‘ کا جنون دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امید ہے کہ یہ بہت جلد 1000 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کنگ خان کی یہ فلم کیا کمال کرے گی۔ ان دنوں صرف فلموں نے اس سال باکس آفس پر 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shashi Tharoor on Ramesh Bidhuri Remark: پرینکا گاندھی پر رمیش بدھوڑی کے بیان پر ششی تھرور نے کہا-’یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں‘

وائرل ویڈیو میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے بیان پر کانگریس کے رکن…

4 hours ago

Bangladesh cancels judges training programme: بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

یہ پروگرام ہندوستان کی نیشنل جوڈیشل اکیڈمی اور مدھیہ پردیش کی اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی میں…

6 hours ago

Delhi Politics: سی ایم آتشی نے رمیش بدھوڑی کو قرار دیا خواتین مخالف، پرینکا گاندھی پر کیے تبصرے پر کیا جوابی حملہ

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی…

6 hours ago