انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey Death: ”گلوکار سمر سنگھ اور اس کے بھائی نے کرایا میرے بیٹے کا قتل“، بھوجپوری اداکار آکانشا دوبے کی ماں نے لگایا سنگین الزام

Akanksha Dubey Death: بھوپوری فلموں کی اداکارہ آکانشا دوبے کی مبینہ خود کشی معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ آکانشا کے اہل خانہ نے ان کے بوائے فرینڈ سمر سنگھ اور ان کے بھائی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ آکانشا کے مبینہ بوائے فرینڈ اور بھوجپوری سنگر-اداکار سمرسنگھ نے اسے ٹارچر کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ سمر سنگھ اور ان کے بھائی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

اداکارہ آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ سمر سنگھ اور آکانشا دوبے درمیان گزشتہ 21 مارچ کو تنازعہ ہوا تھا۔ اس دوران سمر سنگھ اور ان کے بھائی سندیپ سنگھ نے آکانشا دوبے کو دھمکی دی تھی اور اسے ٹارچر کر رہے تھے۔ انہیں دونوں نے میری بیٹی کا قتل کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں آکانشا کی ماں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سمر سنگھ اداکارہ آکانشا دوبے کا بوائے فرینڈ تھا۔ سمر اور ان کے بھائی کام کراکر پیسے بھی نہیں دیتے تھے۔

پھانسی سے لٹکتی ہوئی ملی تھی آکانشا دوبے کی لاش

بھوجپوری سنیما کی مشہور اداکارہ آکانشا دوبے اتوار کو وارانسی کے سارناتھ علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردی پائی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا تھا کہ سارناتھ تھانہ علاقہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں آکانشا دوبے (25 سال) کی لاش پنکھے پر دوپٹے سے لگائی گئی پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی۔

سارناتھ کے  اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) گیان پرکاش رائے نے بتایا تھا کہ سارناتھ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اداکارہ آکانشا دوبے کی لاش ملی تھی۔ اداکارہ کی لاش کو سرکاری اسپتال کے مردہ گھر میں رکھوایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ پہلی نظرمیں معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago