کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کے روز بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا کو مغربی بنگال کے کروڑوں روپے کے راشن تقسیم گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کو 5 جون کو کولکتہ کے شمالی مضافات میں سالٹ لیک میں واقع سی جی او کمپلیکس میں ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ حالانکہ، حکام راشن تقسیم گھوٹالے سے اداکارہ کے تعلق کے بارے میں مکمل خاموشی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک سین گپتا نے اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔
بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سین گپتا کو ای ڈی حکام نے سمن جاری کیا ہو۔ اس سے قبل 2019 میں مرکزی ایجنسی نے انہیں مغربی بنگال میں کروڑوں روپے کے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں بھی طلب کیا تھا۔ اس وقت انہیں روز ویلی گروپ کے کچھ تفریحی منصوبوں (entertainment ventures) میں ملوث ہونے کی وجہ سے طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس گروپ کی کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
اداکار پروسینجیت چٹرجی کو بھی کیا گیا تھا طلب
ایجنسی نے پایا تھا کہ ان فلموں کی پروڈکشن لانڈرڈ پیسے کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی تھی جو روز ویلی گروپ نے ملٹی لیول مارکیٹنگ اسکیموں سے حاصل کی تھی۔ اسی سال ای ڈی نے بنگالی فلموں کے مقبول ترین اداکار پروسینجیت چٹرجی کو بھی اسی معاملے میں طلب کیا تھا۔
میں ہیں ریتوپرنا سین گپتا امریکہ
آپ کو بتاتے چلیں کہ ریتوپرنا سین گپتا اس وقت ملک میں نہیں ہیں، وہ امریکہ میں ہیں۔ سمن اداکارہ کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے۔ فی الحال اس معاملے پر اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اہل خانہ سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر امریکہ میں ہیں۔ اس دوران، راشن گھوٹالہ معاملے میں سابق وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک، راشن کاروباری بکیب الرحمان اور بنگاؤں میونسپلٹی کے سابق چیئرمین شنکر آدھیا سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فی الحال ای ڈی معاملے کی مکمل جانچ میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…