Atif Aslam Father Passed Away: پاکستان کے مشہورگلوکارعاطف اسلم کے سرسے والد کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ منگل کے روز ان کے والد محمد اسلم نے دنیا کوالوداع کہہ دیا۔ وہ 77 برس کے تھے۔ سوشل میڈیا پرعاطف کے چاہنے والے نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی نیوزویب سائٹ سما ٹی وی کی ایک خبرمیں بتایا گیا کہ ان کے والد لمبے وقت سے بیمارچل رہے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس دنیا کوالوداع کہہ دیا۔ انہوں نے لاہورمیں آخری سانس لی۔ لاہورکے والینسیا ٹاؤن میں ان کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی۔
عاطف اپنے والد کومانتے تھے تحریک کا ذریعہ
عاطف اسلم اپنے والد کے کافی قریب تھے۔ عاطف کی کامیابی کے پیچھے ان کے والد کا اہم تعاون تھا۔ گلوکارکئی انٹرویومیں اپنے والد کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دے چکے ہیں۔ وہ اپنے والد کواپنا گائیڈ اورتحریک کا ذریعہ مانتے تھے۔ پیرکی رات عاطف اسلم کراچی میں گورنر ہاؤس میں آزادی کنسرٹ نام کے ایک پروگرام (ایونٹ) میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے اس ایونٹ میں پرفارم کیا تھا۔
سوشل میڈیا پرلوگ پیش کررہے ہیں خراج عقیدت
وہیں اب ان کی زندگی میں یہ مایوس کن خبرسامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگ پوسٹ شیئرکرکے ان کے والد کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ عاطف اسلم بالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ سال 2005 میں آئی عمران ہاشمی کی فلم ’زہر‘ کے لئے انہوں نے اپنا پہلا گانا گیا تھا، جو ’وہ لمحے‘ تھا۔ اس گانے سے انہیں کافی مقبولیت ملی تھی۔ اس کے بعد سال 2006 میں ’جل پری‘ کے نام سے وہ اپنا پہلا میوزک ایلبم لے کر آئے تھے۔
عاطف اسلم کے گانے
عاطف اسلم نے بالی ووڈ کے لئے ‘تیرے سنگ یارا’، ‘تیرے لیے’، ‘میں اگر’، ‘دیکھتے دیکھتے’، ‘پہلی نظرمیں’، ‘جینے لگا ہوں’، ‘توجانے نا’ جیسے کئی اوربھی گانے گائے ہیں۔ گلوکارہونے کے علاوہ عاطف گانا لکھنے والے کے طورپربھی کام کرتے ہیں۔
سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان…
جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر ہوٹل لی میریڈیئن کے قریب واقع گول چکر…
سی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپنی تحریک…
نسلی امتیاز کے باعث بھارتی نژاد خاندانوں کے لیے تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع…
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…