انٹرٹینمنٹ

Filmmaker Ashok Pandit: مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی کی شاندار جیت پر اشوک پنڈت خوش، وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو دی مبارکباد

ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کی تاریخی جیت کے بعد شہر میں جوش و خروش کی فضا قائم ہے۔ فلم ساز اور سماجی کارکن اشوک پنڈت نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت دیگر سیاسی لیڈروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں اشوک پنڈت نے لکھا، ’’دل سے ووٹ دیا تھا، اسی لیے میری انگلی پر سیاہی اب بھی لگی ہوئی ہے‘‘۔

اشوک پنڈت نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، بی جے پی لیڈر آشیِش شیلار، امت ساٹم اور پارٹی کے تمام زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنان اور امیدواروں کو بی ایم سی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحرک وزیر اعلیٰ فڈنویس اور ان کی پوری ٹیم عام آدمی کی امیدوں اور خوابوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’’آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط اور خوبصورت ممبئی کے لیے کام کریں۔ آپ کو مزید طاقت ملے، دیویندر فڈنویس جی‘‘۔

اشوک پنڈت نے ممبئی پولیس، بی ایم سی اور دیگر سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور انتخابی عمل سے جڑی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انتخابات کو پرامن اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ کامیابی ترقی، ایمانداری اور عوامی فلاح پر مبنی مہایوتی حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔

15 جنوری کو ہونے والے ووٹنگ کے بعد 16 جنوری کو ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی، جس میں 227 نشستوں والی بی ایم سی میں مہایوتی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 89 نشستیں جیتیں، جبکہ شندے گروپ کی شیو سینا نے 29 سیٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر 118 نشستوں کے ساتھ مہایوتی نے تقریباً تین دہائیوں سے جاری شیو سینا یو بی ٹی کے اقتدار کا خاتمہ کر دیا، جسے ممبئی کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

2 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

2 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

3 hours ago