انٹرٹینمنٹ

Armaan Malik on Divorce With Payal Malik: پائل ملک سے طلاق لینا ہے یا نہیں… ارمان ملک نے کیا کنفرم، بگ باس سے باہر ہوتے ہی لیا بڑا فیصلہ

Armaan Malik on Divorce With Payal Malik: مشہوریوٹیوبرارمان ملک بگ باس اوٹی ٹی-3 کے گھرسے باہرہوچکے ہیں۔ بگ باس اوٹی ٹی کے تیسرے سیزن میں نہ صرف ارمان ملک بلکہ ان کی دونوں بیویاں بھی شوکا حصہ بنی تھیں۔ حالانکہ پائل ملک کا پتہ شو کے گھرسے پہلے ہی کٹ گیا تھا اوراب ارمان ملک بھی شو سے باہرہوچکے ہیں۔ حالانکہ پائل ملک نے شو کے باہرآنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ارمان ملک سے طلاق لے لیں گی اورجب ارمان ملک شو سے باہرآجائیں گے، تو وہ اس بارے میں بات کریں گی۔ حالانکہ اب شو سے باہرآنے کے بعد ارمان ملک نے خود اس پراپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔

ارمان ملک نے کیا انکشاف

دراصل، ارمان ملک نے شو سے باہرآتے ہی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویومیں اپنی بات رکھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پائل ملک سے طلاق لیں گے یا نہیں؟ اس پربات کرتے ہوئے ارمان ملک نے کہا کہ جتنے لوگ اتنی ہی باتیں۔ اس طرح کی اتنی ساری باتیں ہونے سے کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے۔ ارمان ملک نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں پائل سے طلاق لے کرالگ ہوجاؤں، لیکن ایسا کرنے کے بعد بھی دنیا کو خوشی نہیں ملے گی۔ کیونکہ اس کے بعد وہ مجھے اورگولوں کو غلط ٹھہرائیں گے۔

بہت مضبوط ہے تینوں کا رشتہ: ارمان

ارمان ملک نے مزید کہا کہ ہم تینوں کا رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، لیکن یہ نہیں ٹوٹے گا۔ اگرخدا بھی زمین پرآجائے تو ہمارا رشتہ نہیں ٹوٹے گا۔ ارمان ملک نے بتایا کہ جب وہ باہرآئے اورپائل سے ملے، تو پائل نے انہیں خوب پیارسے گلے لگایا۔ یوٹیوبرنے کہا کہ اب میں باہرآچکا ہوں اورفری ہوں۔ لوگوں کو جوکہنا ہے کہو، میں اب اپنی دنیا کے پاس آچکا ہوں۔

ارمان ملک نے کہا کہ میرے پاس میری دیواریں موجود ہیں، جوچاروں طرف سے میری حفاظت کریں گی اور مجھے نگیٹیوٹی سے دور رکھیں گی۔ اس کے علاوہ ارمان ملک نے شو کے ونرسے متعلق بھی بات کی۔ ارمان ملک نے کہا کہ وہ رنویرشوری کوشوکا ونربنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد وہ اپنی دوسری اہلیہ کرتیکا کو شو کا ونر دیکھتے ہیں۔

پائل کو جھیلنی پڑی خوب ٹرولنگ

واضح رہے کہ ارمان ملک سے پہلے پائل خود بھی طلاق لینے کے لئے انکارکرچکی ہیں اور اب ارمان ملک نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی پہلی اہلیہ سے الگ نہیں ہوں گے۔ حالانکہ اس کے لئے پائل کو خوب ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پائل نے یہ سب ویوزکے لئے کیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

26 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago