انٹرٹینمنٹ

Anu Malik Recalled the Magic of ‘Dil Ki Tanhaee’: انو ملک نے ’دل کی تنہائی‘ کے جادو کو کیا یاد، کہا- ’شاہ رخ خان کے تاثرات نے اس گانے کو بنا دیا خاص‘

فلم’چاہت‘ کے اس یادگار گانے کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے پر انو ملک نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شاہ رخ خان اپنے جذباتی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ کے تاثرات نے گانے کو نئی پہچان دی

ویڈیو کے ساتھ انو ملک نے لکھا، ’’شاہ رخ، آپ کے تاثرات نے میرے گانے ’دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ہیں‘ کو ایک بالکل نئی بلندی عطا کر دی۔ آپ کل بھی یادگار تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’30 سال گزر جانے کے باوجود اس گانے کا جادو آج بھی برقرار ہے۔‘‘

مہیش بھٹ کے ہنر کی بھی تعریف

انو ملک نے فلم کے ہدایت کار مہیش بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذبات کو سمجھنے اور انہیں موسیقی کے ذریعے خوبصورتی سے پیش کرنے کا غیر معمولی ہنر رکھتے تھے، جس کی وجہ سے یہ گانا آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

کمار سانو کی آواز کو سراہا

انو ملک نے گلوکار کمار سانو کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی آواز اور فنی سفر بے حد منفرد رہا ہے۔ ان کے مطابق کچھ گانے صرف سنے نہیں جاتے بلکہ لوگوں کی یادوں اور جذبات کا حصہ بن جاتے ہیں اور ’دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ہیں‘ بھی انہی لازوال نغموں میں شامل ہے، جو برسوں بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

’چاہت‘ کے 30 سال

واضح رہے کہ ’دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ہیں‘ 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چاہت‘ کا مقبول ترین گانا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، پوجا بھٹ، نصیرالدین شاہ، رمیا کرشنن اور انوپم کھیر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم میں شاہ رخ خان نے روپ سنگھ راٹھور جبکہ پوجا بھٹ نے پوجا سنگھ راٹھور کا کردار نبھایا تھا اور دونوں کے درمیان محبت کی کہانی کو پردۂ سیمیں پر پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں 2013 میں شاہ رخ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعے فلم ’چاہت‘ کے حقوق بھی حاصل کر لیے تھے۔ اس فلم کا 2009 میں اوڑیا زبان میں ’پریم روگی‘ کے نام سے ری میک بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

11 minutes ago

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

53 minutes ago