انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan Film: امیتابھ بچن نے 65 سال کی عمر میں جب 19 سال کی لڑکی کے ساتھ کیا رومانس، اڑگئے تھے ہرکسی کے ہوش

Amitabh Bachchan Film: بالی ووڈ میں اکثرہی فلمی پردے کی جوڑیوں کے درمیان عمرکے فرق سے متعلق بحث ہوتی رہتی ہے۔ اکثرہی دیکھا جاتا ہے کہ اداکاراپنی شریک اداکارہ سےعمرمیں کئی سال بڑے ہوتے ہیں۔ کوئی 10 توکوئی 15 توکوئی 20 سال بڑا۔ کئی اداکارہ نے عمرمیں خود سے 30 سے 35 سال چھوٹی حسیناؤں کے ساتھ بھی کام کیا ہے، لیکن صدی کے اسٹارامیتابھ بچن تو بڑے پردے پرخود سے 46 سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرچکے ہیں۔

بگ بی نے 65 سال کی عمرمیں صرف 19 سال کی لڑکی کے ساتھ رومانس کیا تھا۔ دونوں کے درمیان کئی رومانٹک اورانٹیمیٹ سین دیکھ کر ہرکسی کے ہوش اڑگئے تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ اوروہ فلم کون سی ہے، جو سال 2007 میں بڑے پردے پرریلیزہوئی تھی؟

جب امیتابھ بچن نے پار کی ساری حدیں

امیتابھ بچن بڑے پردے پرجس 19 سال کی اداکارہ کے ساتھ 65 سال کی عمرمیں رومانس کرتے ہوئے نظرآئے تھے، وہ اداکارہ جیا خان تھیں، جواب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ جیا خان اورامیتابھ بچن نے ساتھ میں سال 2007 کی فلم ’نیشبد‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے ذریعہ جیا خان نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کیریئرکا آغازکیا تھا۔ دونوں کے درمیان لپ لاک سین بھی تھا اوراس کے علاوہ دونوں نے کئی رومانٹک سین بھی دیئے تھے۔ فلم کا حصہ آفتاب شیوداسانی اوراداکارہ ریوتی بھی تھیں۔

اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ شادی شدہ امیتابھ بچن اپنی بیٹی کی سہیلی پردل ہارجاتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں کا رشتہ آگے بڑھتا ہے اوردونوں ایک دوسرے کئی ساتھ انٹیمیٹ سین دینے میں بھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔ حالانکہ رام گوپال ورما کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم لوگوں کے گلے نہیں اتری تھی۔ اسے لے کرامیتابھ بچن اورجیا خان کو جم کرتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago