انٹرٹینمنٹ

Akshay Kumar’s Daughter Case: اکشے کمار کی بیٹی سے مانگی گئی تھیں آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر، طلبہ کو فراہم کی گئیں سائبر سکیورٹی کی معلومات

بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کو دیکھتے ہوئے آر۔ ڈی۔ نیشنل کالج میں ایک خصوصی سائبر سکیورٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں محکمے کے سربراہ یشسوی یادو نے اہم کردار ادا کیا۔سیشن کے دوران طلبہ کو آن لائن مالی دھوکہ دہی، سوشل میڈیا سکیورٹی، فِشنگ حملوں اور سائبر بُلنگ جیسے موضوعات پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ سائبر مجرم مختلف طریقوں سے لوگوں کو کیسے پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ طلبہ کو یہ بھی سمجھایا گیا کہ کسی بھی مشتبہ لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

اکشے کمار نے سائبر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے ایک سنگین شکایت درج کرائی تھی

پروگرام کے دوران ایک تشویشناک واقعہ بھی سامنے آیا۔ یشسوی یادو نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سائبر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے ایک سنگین شکایت درج کرائی تھی۔ ان کے مطابق ان کی 13 سالہ بیٹی جب آن لائن گیم کھیل رہی تھی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے قابلِ اعتراض پیغامات بھیجے اور اس سے غیر اخلاقی تصاویر مانگی گئیں۔اس واقعے کو مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کیں۔ تکنیکی تجزیے اور فوری کارروائی کے ذریعے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ افسران کے مطابق ایسے معاملات میں تیز کارروائی نہایت ضروری ہے تاکہ متاثرہ کو انصاف مل سکے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

یشسوی یادو نے طلبہ سے اپیل

یشسوی یادو نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی صرف تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ ایک ذاتی ذمہ داری بھی ہے۔منتظمین کے مطابق یہ سیشن طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا اور اس نے انہیں ڈیجیٹل حفاظت کی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

31 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago