ممبئی: ٹیلی ویژن اداکارہ آکانشا چمولا، جو ان دنوں ریئلٹی شو ’’لاک اپ سیزن 2‘‘ میں شرکت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، نے اپنی جنسی شناخت کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ خود کو بائی سیکسوئل سمجھتی تھیں اور ان کے چند خواتین کے ساتھ تعلقات بھی رہے تھے۔ شو کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں ساتھی امیدوار شریا کلرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پریمیئر کے دوران بیک اسٹیج اکانشا کو اپنی جنسی شناخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا تھا۔ بعد ازاں یہ بات ایک اور امیدوار صوفی موتی والا کو بتائی گئی، جس کے نتیجے میں کھیل کے دوران اکانشا کی ذاتی معلومات منظر عام پر آگئیں۔ اس انکشاف کے باعث اکانکشا کو کھیل میں ایک اہم موقع بھی گنوانا پڑا، جس پر وہ جذباتی ہو گئیں۔
’’شادی سے پہلے میں بائی سیکسوئل تھی‘‘
اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے آکانشا چمولا نے کہا کہ اداکار گورو کھنہ سے شادی سے پہلے وہ خود کو بائی سیکسوئل مانتی تھیں۔ انہوں نے کہا ’’شادی سے پہلے میں بائی سیکسوئل تھی۔ میری چند لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔ اگرچہ وہ بہت زیادہ قریبی نوعیت کے نہیں تھے، لیکن میری کچھ خواتین کے ساتھ رشتے ضرور رہے ہیں۔‘‘
’’خواتین ہمیشہ میرا محفوظ احساس رہی ہیں‘‘
آکانشا نے کہا کہ وہ ہمیشہ خواتین کی شخصیت اور ان کی توانائی سے متاثر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین ان کے لیے ایک محفوظ احساس کا ذریعہ رہی ہیں اور وہ نسوانی توانائی، محبت اور سکون کو پسند کرتی ہیں۔ ان کے مطابق معاشرے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں اچھی دوست نہیں بن سکتیں اور ان کے درمیان حسد یا مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ان کے نزدیک تمام خواتین خوبصورت ہیں اور یہ تعلقات خالص محبت پر مبنی ہوتے ہیں۔
انکشاف کے بعد آبدیدہ ہوگئیں آکانشا
اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے آکانشا چمولا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور شو کے دوران رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ شو میں آنے کے بعد وہ خود کو سب سے زیادہ بے نقاب محسوس کر رہی ہیں اور ایک لمحے کے لیے انہیں یہ بھی لگا کہ شاید اس ریئلٹی شو میں شرکت کرنا ان کی غلطی تھی۔ اس موقع پر شو کی میزبان فرح خان نے انہیں گلے لگا کر تسلی دی۔ آکانشا چمولا اس سے قبل بھی اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے ’’لاک اپ سیزن 2‘‘ کے آغاز پر انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور شوہر گورو کھنہ کی ازدواجی زندگی اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے اور دونوں طلاق لینے والے ہیں۔ آکانشا چمولا ٹیلی ویژن کے متعدد مقبول ڈراموں ’’سنتوشی ماں‘‘، ’’یہ ہے عاشقی‘‘ اور ’’کرائم پٹرول‘‘ میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے نومبر 2016 میں اداکار گورو کھنہ سے شادی کی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…