انٹرٹینمنٹ

Aishwarya Rai with Abhishek and Aradhya: ایشوریا رائے اورابھیشیک بچن کی کبڈی ٹیم کو سپورٹ کرتی آئیں نظر، یہ تصاویر کچھ اور ہی بیاں کرتی ہیں

Aishwarya Rai with Abhishek and Aradhya: اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں اکثر  بنے  رہتے ہیں۔ خبریں  یہ بھی زوروں پر تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب اس کپل  کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔جس میں  یہ تصاویر افواہوں کی مکمل تردید کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ ویڈیو پرو کبڈی لیگ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایشوریا نے ابھیشیک کی ٹیم کو سپورٹ کیا

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ایشوریا رائے ابھیشیک کی ٹیم جے پور پنک پینتھرز کو سپورٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اسٹار اسپورٹس انڈیا نے ویڈیو شیئر کیا ہے۔جس میں بچن خاندان جے پور پنک پینتھرس کی جرسی پہنے نظر آرہےہیں۔

ویڈیو میں آرادھیا، ایشوریہ، امیتابھ اور ابھیشیک ٹیم کو جوش بڑھاتےہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہر کوئی بہت خوش اور پرجوش نظر آ رہا ہے۔ وہ میچ سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسٹار اسپورٹس نے لکھا – امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن میچ دیکھنے آئے اور جے پور پنک پینتھرز نے میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں اگلے پانچ دن تک بند رہیں گے پانچویں جماعت تک کے سبھی اسکول، سردی کی لہر کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ 2022 میں بھی ایشوریہ اور آرادھیا ابھیشیک بچن کی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئیں تھیں ۔ اس سال امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس سے قبل، بچن خاندان کو آرادھیا بچن کے اسکول کے سالانہ تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اس خاندان کو شویتا بچن کے بیٹے اگتسیہ نندا کی پہلی فلم دی آرچیز کے پریمیئر میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ایشوریا نے دی آرچیز کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کے کام کی تعریف کی۔

ابھیشیک اور ایشوریا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی شادی 2007 میں ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ بیٹی کا نام آرادھیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago