Ranveer Singh and Deepika Padukone :امبانی کے اس فنکشن میں بالی ووڈ کے تمام ستارے پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں بی ٹاؤن کے پاور کپل یعنی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی پری ویڈنگ میں اپنے ڈانس سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
لیکن دیپیکا پڈوکون کے ڈانس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرکافی ناراض ہوگئے ہیں۔انہیں سخت ٹرول کر رہے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے پری و یڈنگ سے پہلے ہی اپنی پریگینسی کا اعلان کر دیا تھا۔ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور اس سال ستمبر میں اپنے بچے کا استقبال کریں گی۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے اس ڈانس کو جہاں کئی یوزر پسند کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب بہت سے لوگ ‘موم ٹوبی’دیپیکا پڈوکون کا پریگینسی میں اس طرح سے ڈانس کرنا پسند نہیں کررہے ہیں۔ یوزر اس بات کو لے کر ان کو کافی برا بھلا بول رہے ہیں ۔ تبصرہ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ‘وہ دو ماہ کی پریگنٹ ہیں ۔’ ایک یوزر لکھتا ہے، ‘پیسے کی خاطر اپنی صحت کی فکر بھی نہ کریں، پیسے کی کوئی کمی نہیں، پھر بھی پریگینسی کے دوران اتنی سمجھ ہونی چاہیے۔’ ایک اور یوزر لکھتا ہے، ‘پیسے سے انسان کیا کرتا ہے؟’ اس طرح کے اور بھی بہت سے تبصرے اس ویڈیو پر آ رہے ہیں۔
دپیکا پڈوکون ستمبر 2024 میں ماں بننے والی ہیں، جس کا اعلان حال ہی میں فائٹر اداکارہ نے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔ نہ صرف مداح بلکہ مشہور شخصیات کو بھی #DeepVeer کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان میں پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور سے لے کر عالیہ بھٹ تک کے نام شامل تھے۔ اب پریگینسی کی خبر کے بعد اداکارہ اپنا تازہ روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں، جسے دیکھ کر مداح بھی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے سفید مغربی لباس میں انسٹاگرام پر چار تصاویر شیئر کی
دیپیکا پڈوکون نے سفید مغربی لباس میں انسٹاگرام پر چار تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن کے ساتھ انہوں نے کوئی کیپشن نہیں دیا۔ پہلی تصویر میں اداکارہ واپس کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں اداکارہ کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پریگینسی کے بعد شائقین کی نظریں سامنے کی تصویر میں موجود بے بی بمپ پر جمی ہوئی ہیں، جو واضح طور پر نظر نہیں آ رہا۔ تیسری تصویر میں اداکارہ کو ایک بار پھر پیچھے مڑ کر پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوتھی تصویر میں اداکارہ کا سائیڈ پروفائل بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ پر سب سے پہلے تبصرہ کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا، اوہ ہائے ہوٹی۔ اور بلیک ہارٹ ایموجی شیئر کیا۔ب
بھارت ایکسپریس
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…